ڈیرہ مراد جمالی، ایام فاطمیہ کے سلسلے میں مجلس عزاء کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
مجلس عزاء کا انعقاد ایم ڈبلیو ایم ڈیرہ مراد جمالی کیجانب سے کیا گیا۔ جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ دختر رسول (ص) سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین تحصیل ڈیرہ مراد جمالی جنوبی بلوچستان کی جانب سے مجلس عزاء اور ماتمداری کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس امام بارگاہ امام صادق علیہ السّلام ڈیرہ مراد جمالی میں منعقدہ مجلس عزاء سے علامہ مشتاق حسین عمرانی خطاب کیا۔ انہوں نے شرکاء کو ایام فاطمیہ کی اہمیت سے آگاہ کیا اور بی بی فاطمتہ الزہرا کی شخصیت اور زندگی سے متعلق گفتگو کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع نصیرآباد کے صدر سید بہارعلی شاہ شمسی، مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ مراد جمالی کے صدر ممتاز علی رڈ، نائب صدر فاروق احمد مہر، جنرل سیکرٹری شاہزیب علی ابڑو اور متحدہ قومی موومنٹ کے صوبائی سنئیر نائب صدر میرامداد حسین مری سمیت دیگر بھی مجلس عزاء میں شریک ہوئے۔ مجلس عزاء کے بعد نوحہ خوانی بھی کی گئی جس میں بی بی فاطمتہ الزہرا کے مصائب کا بھی تذکرہ کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈیرہ مراد جمالی مجلس عزاء
پڑھیں:
کراچی میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے جلوس عزائے فاطمیہ
اسلام ٹائمز: اس موقع پر درِ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شبیہہ بھی بنائی گئی، جسے دیکھ کر عزاداروں نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ جلوس میں شریک عزادار ہاتھوں میں روشن شمعیں تھامے مصائبِ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی یاد میں نوحہ خوانی اور ماتم داری کرتے رہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی فیز 1 میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے جلوسِ عزائے فاطمیہ کا مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ جلوس میں خواتین و حضرات، نوجوانوں اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر درِ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شبیہہ بھی بنائی گئی، جسے دیکھ کر عزاداروں نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ جلوس میں شریک عزادار ہاتھوں میں روشن شمعیں تھامے مصائبِ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی یاد میں نوحہ خوانی اور ماتم داری کرتے رہے۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا اختتام پذیر ہوا، جہاں دعا و مناجات کا اہتمام کیا گیا۔ مقامی انتظامیہ اور اسکاؤٹس نے سیکورٹی و انتظامات کی نگرانی کی، جبکہ میڈیکل کیمپس بھی عزاداروں کی سہولت کے لیے موجود تھے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial