ڈیرہ بگٹی، ایام فاطمیہ کے سلسلے میں مجلس عزاء و ماتمداری
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
امام بارگاہ ابوالفضل العباس (ع) ڈیرہ بگٹی میں شہادت دختر رسول اکرم جناب سیدہ فاطمہ (س) کی شہادت کی مناسبت پر منعقدہ مجلس عزاء میں اہل علاقہ کے بزرگوں اور جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ ایام فاطمیہ کے سلسلے میں بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں مجلس عزاء اور ماتمداری کا انعقاد کیا گیا۔ امام بارگاہ ابوالفضل العباس (ع) میں شہادت دختر رسول اکرم جناب سیدہ فاطمہ بنت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شہادت کی مناسبت پر منعقدہ مجلس عزاء میں اہل علاقہ کے بزرگوں اور جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر رسول خدا (ص) اور اہلبیت علیہ السلام کی طرز زندگی اور ان پر گزرنے والے مصائب کا تذکرہ کیا گیا۔ مجلس عزاء کے بعد ماتمداری بھی ہوئی۔ جس میں عزاداروں نے بی بی فاطمتہ الزہرا کی شہادت سے منسوب نوحوں پر ماتم کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مجلس عزاء
پڑھیں:
قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251124-03-1
جواب میں ارشاد ہوا ’’میرے حضور جھگڑا نہ کرو، میں تم کو پہلے ہی انجام بد سے خبردار کر چکا تھا۔ میرے ہاں بات پلٹی نہیں جاتی اور میں اپنے بندوں پر ظلم توڑنے والا نہیں ہوں‘‘۔ وہ دن جبکہ ہم جہنم سے پوچھیں گے کیا تو بھر گئی؟ اور وہ کہے گی کیا اور کچھ ہے؟۔ اور جنت متقین کے قریب لے آئی جائے گی، کچھ بھی دور نہ ہوگی۔ ارشاد ہوگا ’’یہ ہے وہ چیز جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا، ہر اْس شخص کے لیے جو بہت رجوع کرنے والا اور بڑی نگہداشت کرنے والا تھا۔ (سورۃ ق:28تا32)
سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: نبی ؐ سے سوال کیا گیا کون سا عمل سب سے زیادہ (لوگوں کو) جنت میں داخل کرے گا؟ آپؐ نے فرمایا: ’’تقویٰ اور خوش اخلاقی‘‘۔ سوال کیا گیا: کون سی چیز سب سے زیادہ (لوگوں کو) جہنم میں لے جائے گی؟ فرمایا: ’’دو کھوکھلی چیزیں: منہ اور شرم گاہ‘‘۔ (سنن ابن ماجہ)سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسولؐ نے لعنت فرمائی ہے ان مردوں پر جو عورتوں کی مشابہت کرتے ہیں اور ان عورتوں پر جومردوں کی مشابہت کرتی ہیں۔ (بخاری، ابودائود، ترمذی)