الفلاح یونیورسٹی کیطرح بدر الدین اجمل کے زیر انتظام اسپتال کی تحقیقات ہو، ڈپٹی اسپیکر آسام
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
ڈاکٹر نومال نے کہا کہ حکومت کو ایسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سخت موقف اختیار کرنا چاہیئے جہاں یہ رجحان ظاہر ہوتا ہے کہ پڑھے لکھے لوگ دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آسام اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر نومال مومن نے مرکزی وزارت داخلہ اور آسام حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ آسام میں بدر الدین اجمل کے زیر انتظام حاجی عبدالمجید میموریل اسپتال کی تحقیقات کریں۔ انہوں نے یہ اپیل فرید آباد کی الفلاح یونیورسٹی سے منسلک وائٹ کالر دہشت گرد ماڈیول کے بے نقاب ہونے کے بعد کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نومال مومن نے کہا کہ ایک مسلم یونیورسٹی الفلاح کے کئی مسلمان ڈاکٹروں کے دہلی بم دھماکہ کیس میں ملوث پائے جانے کے بعد، ہم آسام میں بدر الدین اجمل کے حاجی عبدالمجید میموریل اسپتال میں ایسے ہی لوگوں کی موجودگی کو مسترد نہیں کر سکتے۔ حاجی عبدالمجید میموریل اسپتال اور ریسرچ سینٹر آسام کے ہوجائی ضلع میں واقع ایک ہے، یہ نسبتاً کم قیمتوں پر جدید آلات اور علاج فراہم کرنے کے لئے جانا جاتا ہے۔ ڈاکٹر نومال مومن نے کہا کہ قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، ایسے عناصر (دہشتگرد) کہیں بھی موجود ہو سکتے ہیں۔
ڈاکٹر نومال مومن نے کہا "میں وزارت داخلہ، این آئی اے اور آسام حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اجمل اور اس جیسی اسلامی تنظیموں سے جڑے تمام اداروں کی فوری طور پر چھان بین کریں اور پورے ملک میں مکمل تفتیش کریں، جب تعلیم یافتہ پیشہ ور افراد دہشتگرد بن رہے ہوں تو ہم کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے"۔ ڈاکٹر نومال مومن کے مطابق اس طرح کی تحقیقات ملک بھر کی تمام مسلم یونیورسٹیوں اور اداروں میں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی بم دھماکوں میں ملوث دہشتگرد ایک مسلم میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل تھے، تمام اسلامی اداروں کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ڈاکٹر نومال مومن نے کہا کہ حکومت کو ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سخت موقف اختیار کرنا چاہیئے جہاں یہ رجحان ظاہر ہوتا ہے کہ پڑھے لکھے لوگ دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر نومال مومن نے کہا کہ پہلے دہشت گرد تنظیموں نے معصوم نوجوانوں کو نشانہ بنایا تھا، لیکن موجودہ واقعات ایک خطرناک رجحان کو ظاہر کرتے ہیں جہاں ڈاکٹروں جیسے تعلیم یافتہ لوگ بنیاد پرست ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر نومال مومن نے کہا کہ تمام مشکوک اداروں کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی میں 10 نومبر کو ہوئے بم دھماکوں کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ حملہ آور اور تمام مشتبہ دہشت گرد فرید آباد کے الفلاح میڈیکل کالج سے وابستہ تھے۔ ڈاکٹر نومال مومن نے کہا کہ زیادہ تر درانداز دو سرحدی ریاستوں، آسام اور مغربی بنگال میں داخل ہو رہے ہیں۔ اگرچہ مرکز اور آسام میں ڈبل انجن والی حکومتیں ایسے دراندازوں کے خلاف سخت رویہ اپنا رہی ہیں، لیکن مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی قیادت والی ٹی ایم سی حکومت مسلمانوں کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی تحقیقات ہو رہے ہیں میں ملوث
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.