کراچی:

شہر قائد میں شاہ لطیف پولیس نے ملیر کے علاقے دھنی پرتو گوٹھ کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے میں 4 خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی بھی ہوئے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد نواز، محمود، نصار اور محمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی ڈاکوؤں محمد نواز اور محمود کو فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر دو ملزمان نصار اور محمد خان کو تھانہ شاہ لطیف منتقل کر دیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 پستول بمعہ میگزین، 2 موٹر سائیکلیں، 2 قیمتی لیپ ٹاپ، 9 موبائل فونز، 50 ہزار روپے نقد اور 3 عدد پرس برآمد کیے گئے ہیں

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شاہ لطیف ٹاؤن میں قتل کا معمہ حل، بیوی اور اس کا آشنا گرفتار

کراچی:

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے شہری کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے مقتول کی بیوی  اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس کے مطابق جمعہ کو شاہ لطیف ٹاؤن کوہی گوٹھ کے علاقے میں کلہاڑی کے وار کرکے 30 سالہ امین ولد پیارو نامی شہری کو قتل کردیا تھا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔

پولیس نے دوران تفتیش خفیہ اطلاع اور ذرائع کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت آمنہ اور علی اکبر کے نام سے ہوئی۔

پولیس تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمہ آمنہ اور ملزم علی اکبر کے درمیان چند ماہ قبل دوستی ہوئی تھی جس کے بعد دونوں نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کا فیصلہ کیا۔

تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم علی اکبر نے اپنے ساتھی غلام حسین کے ساتھ مل کر کلہاڑی کے وار سے مقتول کو قتل کیا، آمنہ نے اپنے شوہر کے قتل کے لیے علی اکبر کو اُکسایا اور مکمل معاونت فراہم کی۔

دورانِ تفتیش گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ غلام حسین نے واردات کے عوض 40 ہزار روپے سے زائد رقم کا مطالبہ کیا تھا جس پر منصوبہ بندی کی گئی۔

پولیس نے دونوں مرکزی ملزمان کو حراست میں لے لیا اور مزید تفتیش جاری ہے جب کہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، مومن آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کا مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار
  • کراچی، کالعدم لشکر جھنگوی کا ٹارگٹ کلر 3 ساتھی دہشتگردوں سمیت گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں دو پولیس مقابلے، 3 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار
  • کراچی، ابراہیم حیدری میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار
  • شاہ لطیف ٹاؤن میں قتل کا معمہ حل، بیوی اور اس کا آشنا گرفتار
  • پولیس کی جوابی فائرنگ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • اسلام آباد میں پولیس کی ڈاکوؤں پر جوابی فائرنگ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • اسلام آباد میں مسلح ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ، 3 گرفتار، اسلحہ برآمد
  • پڈعیدن: ٹریفک حادثے میں چار خواتین سمیت دس افراد زخمی