اسلام آباد کے جی الیون کچہری خود کش دھماکے  حملہ آور کے گرفتار ساتھیوں سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آگئے۔

پولیس ذرائع  نے کہا کہ خودکش حملہ آور نے اس سے قبل بھی اسلام آباد میں ایک جگہ دھماکہ کرنے کی کوشش کی، دہشتگرد نے اس سے قبل 26 نمبر چونگی پر اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی مگر ناکام رہا۔

پولیس ذرائع کے مطابق  پہلا حملہ ناکام ہونے پر پلان کو تبدیل کردیا گیا تھا، حملہ ناکام ہونے پر ملزمان ڈھوک پراچہ میں ہی کرائے کے گھر میں روپورش ہوگے تھے۔

پولیس ذرائع  نے کہا کہ پولیس اور انٹیلی جنس ادارے کیمروں کی مدد سے گولڑہ اور پھر چھبیس نمبر چونگی پہنچے تھے۔

ذرائع نے کہا کہ  پڈھوک پراچہ میں منظم انداز سے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا تھا جو کامیاب ہوا تھا، ملزمان نے ڈھوک پراچہ میں  مکان کرائے پر لے رکھا تھا۔

2 روز قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس جی 11 اسلام آباد پر حملے میں ملوث فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار کیا تھا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل اسلام آباد

پڑھیں:

پولیس کی جوابی فائرنگ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 پولیس جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے راہزنوں کو ان کے مذموم مقاصد میں ناکام بنا دیا. ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد تھانہ کھنہ کے علاقہ میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی۔ دو ہونڈا 125 موٹر سائیکلوں پر چھ مسلح ڈکیت واردات کی نیت سے جا رہے تھے۔ پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کے دو جوانوں کو سیدھی گولیاں لگیں لیکن حفاظتی اقدامات ،بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کی وجہ سے محفوظ رہے۔ پولیس ٹیم معمول کی چیکنگ میں مصروف تھی۔ تین ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر گرفتار ہوئے۔ گرفتار زخمی ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس والوں کی جانب سے ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔  

متعلقہ مضامین

  • پولیس کی جوابی فائرنگ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • خودکش بمبار نے کچہری سے قبل ایک اور مقام پر حملے کی کوشش کی، تحقیقات میں انکشاف
  • اسلام آباد کچہری دھماکا، گرفتار سہولت کار اور ہینڈلر سے تحقیقات میں اہم انکشاف
  • جوڈیشل کمپلیکس سے قبل خودکش بمبار کہاں حملہ کرنا چاہتا تھا؟ گرفتار ملزمان کے دوران تفتیش اہم انکشافات
  • گلشن اقبال میں نوجوان کی ہلاکت کا پُراسرار واقعہ، تفتیش میں اہم انکشافات
  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے کے ایک اور سہولت کار کی گرفتاری، اہم انکشافات
  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا ایک اور اہم سہولت کار گرفتار
  • سرینگر: ضبط شدہ بارودی مواد کی جانچ کے دوران زوردار دھماکا، 9 پولیس اہلکار ہلاک، 27 زخمی
  • کچہری خودکش حملہ،ٹی ٹی پی دہشت گرد سیل کے 4 کارندے گرفتار