data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹرائی نیشن سیریز میں ٹیم کی کوشش ہوگی کہ ون ڈے سیریز کا مومینٹم برقرار رکھا جائے، ہر آنے والی سیریز کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ سمجھ کر کھیلا جائے گا۔

 راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کمبی نیشن میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی اور وہی حکمت عملی برقرار رکھی جائے گی جو گزشتہ سیریز میں مؤثر ثابت ہوئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایشیا کپ میں کارکردگی متاثر کن نہیں رہی، تاہم گزشتہ وائٹ بال سیریز میں ٹیم نے مجموعی طور پر شاندار پرفارمنس دکھائی ہے، وہ اپنی فارم کو برقرار رکھنے کے لیے پوری محنت کریں گے۔

سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ لوئر آرڈر کی کارکردگی بہتر ہے لیکن مڈل آرڈر وہ تسلسل نہیں دے سکا جو درکار ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ممکن ہے عبدالصمد کو نمبر 6 پر موقع فراہم کیا جائے۔

انہوں نے راولپنڈی کے شائقین کی بھرپور حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تین ملکی ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھا جا سکتا اور کوشش ہوگی کہ اسکواڈ میں موجود تمام کھلاڑیوں کو بھرپور مواقع دیے جائیں۔

کپتان نے واضح کیا کہ ٹیم میں کوئی نمایاں تبدیلیاں نہیں کی جا رہیں، جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا جائے گا۔ ان کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے ٹیم کی حکمت عملی میں آل راؤنڈرز پر انحصار بڑھا ہے اور آئندہ بھی یہی طرز اختیار کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے کھلاڑیوں کو میدان میں لانا ترجیح ہے۔ “ہم کوشش کرتے ہیں کہ صائم اور میں دونوں باؤلنگ کریں، تاکہ کمبی نیشن متوازن رہے اور آل راؤنڈرز کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لایا جا سکے۔”

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سلمان علی آغا جائے گا

پڑھیں:

آج اس ملک میں شرافت، آئین اور قانون کی کوئی جگہ نہیں ہے:سلمان اکرم راجا

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کھڑے ہونے کا وقت آگیا. آج اس ملک میں شرافت، آئین اور قانون کی کوئی جگہ نہیں۔لاہور ہائی کورٹ بار کے تحت 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اور مستعفی ججز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج جنرل ہاؤس اجلاس ہوا جس کی صدارت لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر ملک آصف نسوانہ نے کی.اجلاس میں سلمان اکرم راجہ، صدر لاہور بار مبشر رحمان چوہدری سمیت دیگر وکلا نے شرکت کی۔سلمان اکرم راجہ نے جنرل ہاؤس اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہمیں کھڑا ہونا ہے ہمیں اپنی آواز بلند کرنی ہے، اس ملک میں عوام کے حقوق کی جنگ ابھی تک جاری ہے، عوام کو حقیر جانا جاتا ہے، آٹھ فروری کو جو ہوا وہ انسانیت کی توہین ہے، پاکستان واحد ملک ہے جہاں سول بندے کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوتا ہے، سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کو رد کیا انھوں نے آئینی بینچ سے منظور کروا لیا۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اسی آئینی بینچ نے مخصوص نشستیں جو پی ٹی آئی کو ملنی تھی وہ دوسری پارٹیوں کو دے دیں، آئینی عدالت کا سربراہ وزیراعظم نے لگایا اور باقی جج اس سربراہ نے لگائے، ہماری برسوں کی جدوجہد ہے ہمیں اپنی نسلوں کے لیے اٹھنا ہوگا، ہم گھروں میں نہیں بیٹھ سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 20v07ء میں جب نکلے تھے تو دروازوں پر زنجیریں تھیں .لیکن ہمارے جذبہ ایمانی نے زنجیریں توڑ دیں تھیں، آج پھر وقت آ گیا ہے کھڑے ہونے کا اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، آج اس ملک میں شرافت، آئین اور قانون کی کوئی جگہ نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی
  • ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا اہم بیان
  • سہ ملکی سیریز سے قبل 2 سری لنکن کھلاڑی پاکستان سے روانہ، وجہ کیا بنی؟
  • ٹرائی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ سلمان علی آغا نے بتا دیا
  • آج اس ملک میں شرافت، آئین اور قانون کی کوئی جگہ نہیں ، سلمان اکرم راجا
  • آج اس ملک میں شرافت، آئین اور قانون کی کوئی جگہ نہیں ہے:سلمان اکرم راجا
  • چلڈرن ڈے پر سلمان خان کی بچوں سے دل موہ لینے والی ملاقات، ویڈیو وائرل
  • جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی یہ نیا سسٹم پکڑے گا، ڈی جی آئی جی ٹریفک کراچی
  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا