پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہے۔ گرین شرٹس نے پہلا میچ 6 رنز سے جیتا تھا جبکہ دوسرے ون ڈے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، جس کے ساتھ ہی ٹیم نے سیریز اپنے نام کر لی۔
میچ کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق نہ صرف آج کے ون ڈے بلکہ آئندہ ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھی جامع حفاظتی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
18 نومبر سے شروع ہونے والی ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور سری لنکا کے ٹی 20 اسکواڈز نے گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن بھی کیا، تاکہ اہم ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی یقینی بنائی جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان نے شاندار بیٹنگ سے سری لنکا کو ہرا کر ون ڈے سیریز نام کرلی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی کے گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر نہ صرف میچ اپنے نام کیا بلکہ 3 میچوں کی سیریز میں مسلسل دوسری کامیابی سمیٹتے ہوئے دو صفر کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی۔
یہ جیت آغاز سے اختتام تک پاکستانی بیٹسمینوں کی مکمل گرفت میں رہی، جس میں خاص طور پر بابر اعظم کی شاندار سنچری نے مرکزی کردار ادا کیا۔
289 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے بہت ذمہ دارانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ فخر زمان اور صائم ایوب کی ابتدائی شراکت نے بنیاد مضبوط رکھی، جس کے بعد بابر اعظم نے کریز سنبھالی اور جارحانہ مگر پرسکون بیٹنگ کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔
بابر اعظم نے 83 اننگز اور 807 روز بعد ایک بار پھر ون ڈے کرکٹ میں سنچری بناتے ہوئے اپنی فارم کا شاندار اظہار کیا۔ وہ 102 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ بابراعظم کی اننگز نے میچ کا نقشہ بالکل تبدیل کرکے رکھ دیا۔
دوسری جانب محمد رضوان نے بھی اعتماد اور مہارت سے بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے اور بابر کے ساتھ مل کر ٹیم کو جیت کی دہلیز تک پہنچایا۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن نے مجموعی طور پر صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا، جہاں فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکن بولنگ لائن میں صرف دشمانتا چمیرا ہی دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے جب کہ باقی بولرز پاکستانی بلے بازوں پر کوئی خاص دباؤ نہ ڈال سکے۔
اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ سری لنکن ٹیم کی اننگز میں جنتھ لیاناگے 54 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب رہے، جب کہ کمنڈو مینڈس 44، سدیرا سماراوکرما 42 اور کامل مشارا 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اختتامی لمحات میں ونندو ہسارنگا نے 37 رنز کی جارحانہ بیٹنگ سے مجموعے میں تیزی سے اضافہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے بولنگ میں ابرار احمد اور حارث رؤف نے تین تین وکٹیں حاصل کر کے سری لنکا کی بیٹنگ کو بار بار مشکلات میں ڈالا جب کہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔