جامعات، مدارس کے طلبہ کا پاکستان رینجرز کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کی مختلف جامعات اور مدارس کے 400 سے زائد طلبا و طالبات نے پاکستان رینجرز (سندھ)کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق شرکا کو پاکستان رینجرز (سندھ)کی بنیادی ذمہ داریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔معلوماتی دورے کے دوران رینجرز کے اسپیشل دستوں نے دہشتگردی سے نبرد آزما ہونے کے لیے مختلف مشقوں اور ڈرلز کے مظاہرے پیش کیے۔بعد ازاں شرکانے رینجرز شوٹنگ اور سیڈل سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں بارڈر پر ہونے والی اونٹ بردار پیٹرولنگ اور فائرنگ کے مظاہرے دکھائے گئے۔خصوصی نشست میں شرکانے سیکیو رٹی کے حوالے سے ڈی جی رینجرز(سندھ)سے مختلف معاملات پر سوال و جواب بھی کیے۔طلبا و طالبات نے کراچی میں امن وامان کے قیام کے لیے سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا اور منعقد کی گئی سر گرمیوں پر شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نوجوان ہی ملک و قوم کا حقیقی سرمایہ ہیں، چیئرمین نیو کراچی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے عثمان پبلک اینڈ ہائر سیکنڈری اسکول کیمپس ٹو کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ کے ساتھ ایک فکری اور رہنمائی پر مبنی نشست میں شرکت کی۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل، اساتذہ اور بڑی تعداد میں طلبہ موجود تھے۔نشست کے دوران طلبہ نے چیئرمین سے تعلیمی، سماجی اور بلدیاتی مسائل کے حوالے سے مختلف سوالات کیے، جن کے چیئرمین محمد یوسف نے نہایت خلوص، توجہ اور سنجیدگی کے ساتھ جوابات دیے۔ طلبہ نے یوتھ سینٹرز، کھیل کے میدان، اسپورٹس کلبز اور لائبریریوں کے قیام کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔چیئرمین محمد یوسف نے طلبہ کے جوش، جذبے اور سنجیدگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہی ملک و قوم کا حقیقی سرمایہ ہیں، اگر وہ اپنی توانائیاں مثبت سمت میں صرف کریں تو پاکستان کا مستقبل یقیناً تابناک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کامیابی صرف ڈگری حاصل کرنے کا نام نہیں بلکہ کردار، محنت اور اخلاق کے امتزاج سے ہی حقیقی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں تعلیم، کھیل اور سماجی شعور کے فروغ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو تعمیری اور مثبت سرگرمیوں میں بروئے کار لا سکیں۔