رائے ونڈ: عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ دعا کیساتھ ختم
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
رائے ونڈ (صباح نیوز)رائے ونڈ میں جاری عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتامی دعا کے ساتھ ختم ہوگیا، اختتامی دعا سے قبل لاکھوں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبیدا للہ خورشید نے کہا کہ دعوت وتبلیغ کے ذریعے مسلمانوں کی زندگیوں میں تبدیلی آنی چاہیے، دنیاوی معاملات کو اسلامی شریعت کے مطابق سرانجام دینا ہوگا، مسلمان کو دھوکا نہیں دینا ہے مسلمان نہ ہی دھوکہ دیتا ہے اور نہ ہی دھوکا کھاتا ہے، مساجد کو آباد کرنا ہوگا مساجد کی آباد کاری بہت بڑا عمل ہے، مسجد میں جانے کا مقصد نمازیوں کے حالات جاننا ہے، اجتماعی زندگی سیکھنااور سکھانا ہے، مسجد کے احترام کو لازمی پکڑیں،اللہ ہمارے دلوں کو روشن کردے۔ جدیدٹیکنالوجی کی موجودگی میں بھی اللہ کے دین کی دعوت ہر انسان تک پہنچانا ہر امتی کی ذمہ دا ری ہے دعوت کیلیے خود جانا ہے، تہجد اور نوافل کا اہتمام کیا جائے،فرض نماز تکبیر اولی کیساتھ پہلی صف میں ادا کی جائے، نماز زندگی کو پاکیزہ بناتی ہے نماز برے اعمال سے روک دے گی،ختم نبوت کی وجہ سے دعوت ہمارے ذمے لگ گئی ہے ہر بستی،ہر گھر سے دین کی سرفرازی اور سربلندی کیلیے نکلنا اور نکالنا ہوگا۔
رائے ونڈ : عالمی تبلیغی اجتماع کے آخری روز ملک کے مختلف علاقوںسے آئے مندوبین اجتماعی دعا میں شریک ہیں
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اجتماع عام، ضلع سائٹ غربی کا ممبر ز کنونشن آج ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے تحت 21نومبر کو مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے اجتماع عام کے سلسلے میں آج بعد نماز مغرب مومن آباد چوک پر ممبرز کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کراچی عبد الرزاق خان ہوں گے جبکہ امیر ضلع ڈاکٹر نور الحق، قیم ضلع راشد خان، ناظم اجتماع عام نورالنویز، نائب امرا ضلع سید سلطان روم، نذر محمد برکی اور دیگر قائدین کنونشن سے خطاب کریں گے۔ قیم ضلع نے تمام علاقہ جات و حلقہ جات کے ناظمین کو کنونشن کامیاب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ممبران کی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔