پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ انیقہ ذوالفقار نے اپنے مستقبل کے جیون ساتھی کے بارے میں اپنی پسند اور ترجیحات واضح کر دیں۔

کینیڈا سے شوبز کیریئر کا آغاز کرنے والی انیقہ آج کل ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے خوب مقبولیت سمیٹ رہی ہیں۔ نوجوان لڑکیوں میں ان کے حقیقت پسندانہ کردار خاص طور پر پسند کیے جاتے ہیں۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت سنگل ہیں اور اپنی مرضی سے کسی رشتے میں نہیں جانا چاہتیں، البتہ مستقبل میں شریکِ حیات کے حوالے سے ان کی واضح ترجیحات موجود ہیں۔

اپنے جیون ساتھی کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایسا شوہر چاہتی ہیں جو خیال رکھنے والا، بردبار، غصے سے دور، خوبصورت اور اپنے شعبے میں جذبے اور لگن کے ساتھ کام کرنے والا ہو۔ یہی وہ صفات ہیں جنہیں وہ اپنے مستقبل کے ساتھی میں دیکھنا چاہتی ہیں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

--کولاج فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ججز نے گزشتہ رات ساتھی ججز سے ان کے چیمبرز میں جا کر الوداعی ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ججز کو استعفیٰ نہ دینے کا ساتھی ججز نے مشورہ دیا، ساتھی ججز آخری وقت تک دونوں ججز کو مستعفی نہ ہونے پر قائل کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ججز نے ملاقاتیں کر کے استعفیٰ دیا اور سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بطور جج سپریم کورٹ استعفیٰ دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • آئندہ 5 سے 7 سال میں 95 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا امکان
  • خالق سے سب کچھ ہونے کے یقین پر محنت کی ضرورت، علماء: رائیونڈ اجتماع کا دوسرا مرحلہ شروع
  • ججز کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • افغان حکومت اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے؛ ترجمان دفتر خارجہ
  • جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • جسٹس منصور اور جسٹس اطہر کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • کراچی میں رواں برس ٹریفک حادثات سے اموات 755 تک پہنچ گئیں
  • بیوی کی شاپنگ سے بچنے کا نیا طریقہ، شوہر نے اپنی گاڑی خود چوری کرلی
  • پارٹیوں میں لوگ میرے شوہر کو نظرانداز کرتے اور مجھ ہی سے بات کرتے تھے، فرح خان کے انکشافات