ویب ڈیسک : وزارت منصوبہ بندی نے آئندہ 5 سے 7 سال میں 95 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔

وزارت منصوبہ بندی کی جانب سےجاری دستاریز کےمطابق روزگار کے موقع ترقیاتی منصوبوں پر عملدر آمد سےپیدا ہونگے،اکتوبر 2025 میں سی ڈی ڈبلیو پی نے 12 ترقیاتی منصوبےمنظورکئے، منصوبوں کا تعلق توانائی،پانی،زراعت، گورننس،صحت،تعلیم سمیت دیگر شعبوں سےہیں، 6 بڑے ترقیاتی منصوبے ایکنک کو بھجوا دیئے گئے۔

ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی 

 دستاویز کےمطابق بڑے منصوبوں سے 2 ہزار 501 فوری نئی نوکریاں پیدا ہونے کا امکان  ہے،4 ماہ میں پی ایس ڈی پی کے 1000 ارب میں سے 330 ارب کے اجراء کی منظوری دی گئی،وزارت منصوبہ بندی نے اکتوبر تک 33 فیصد فنڈز جاری بھی کردیئے،اس دوران 134 ارب روپے سے زائد کے فنڈز استعمال کئے گئے،انفراسٹرکچر کے 626 ارب کےبجٹ میں سے اکتوبر تک 46 ارب خرچ ہوئے،ٹرانسپورٹ اور مواصلات کیلئے مختص333 ارب میں سے 25 ارب 93 کروڑ خرچ ہوئے،4 ماہ کے دوران انرجی سیکٹر  کا ترقیاتی خرچ 2.

54 ارب روپے رہا۔

پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا

دستاویز کےمطابق انرجی سیکٹر کیلئے رواں مالی سال 122.65 ارب روپے مختص ہیں،فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ کیلئےمختص 72.73 ارب میں سے 4.69 ارب خرچ ہوئے،پانی کیلئے مختص 97.9 ارب میں سے 12.95 ارب روپے استعمال ہوچکے،رواں مالی سال سوشل سیکٹر کیلئے 169 ارب روپےمختص کئے گئے ہیں،ایچ ای سی سمیت تعلیم کیلئے 60.75 ارب میں سے  8.97 ارب خرچ ہوئے۔

صحت و غذائیت کیلئے 16.84 ارب روپے کی گرانٹ میں سے صرف 14 کروڑ خرچ ہوئے،گورننس سیکٹر کیلئے 11.17 ارب مختص، 4ماہ میں  65 کروڑ کے اخراجات ہیں،سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے مختص 37.59 ارب میں سے 1.69 ارب استعمال ہوئے،فارن فنڈڈ منصوبوں کیلئے مختص 25 ارب میں سے 4ماہ میں 6.3 ارب خرچ ہوئے۔

بھارتی کرکٹر کا خاتون کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیراعلیٰ کا بڑی شاہراہوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم

سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت بڑی شاہراہوں کے ترقیاتی کاموں پر جائزہ اجلاس
سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ سندھ کی معاشی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے، وزیراعلیٰ کا خطاب

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کے جائزے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وفاقی، صوبائی اور غیر ملکی امداد سے جاری بڑی شاہراہوں کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ انہیں مقررہ وقت میں مکمل کیا جاسکے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء جام خان شورو اور حاجی علی حسن زرداری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیٔرمین منصوبہ بندی و ترقی نجم شاہ اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی عوامی شعبہ جاتی ترقیاتی پروگرام برائے مالی سال 2025?26، صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025?26، اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے جاری سیلاب ایمرجنسی بحالی منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ سندھ کی معاشی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کو زمین پر واضح ترقی نظر آنی چاہیے۔ ہماری ترجیح ایسے منصوبوں کی تکمیل ہے جو براہ راست عوام کو فائدہ پہنچائیں اور علاقائی روابط کو مضبوط بنائیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں 2025کے دوران 53لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہونے کا انکشاف
  • پیٹرول 2روپے فی لیٹر سستا اور ڈیزل 9 روپے 50پیسے مہنگا ہونے کا امکان
  • عوام کے لئے خوشخبری، پٹرول کتنے روپے سستا ہونے کا امکان؟
  • پیٹرول 1 روپے 96 پیسے سستا ہونے کا امکان ، اوگرا سمری تیار،ذرائع
  • اسلام آباد کے سیکٹر آئی 15میں مالکان کو پلاٹس کا قبضہ دینے کا آغاز
  • چینی کی زائد قیمت فروخت پر صوبوں میں جرمانے اور گرفتاریاں، وزارت فوڈ سیکورٹی کی سینیٹ میں رپورٹ
  • وزیراعلیٰ کا بڑی شاہراہوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم
  • مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر 75 ارب 96 کروڑ خرچ
  • مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر 75 ارب 96 کروڑ روپے خرچ