اسلام آباد ؛ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کی مہم شروع
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی کے حکم پر اسلام آباد کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کی مہم کا آغاز کردیا گیا، شہری بڑی تعداد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے کیلئے ایکسائز ایم ٹیگ پوائنٹس پر پہنچ گئے ۔
اسلام آباد کے پارکوں میں ایم ٹیگ لگوانے کیلئے آنے والے شہریوں کا رش لگ گیا، جس کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد کے مختلف مقامات پر ایکسائز کی ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی
ڈاریکٹر ایکسائز بلال اعظم خان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کے احکامات پر ایم ٹیگ کو لازمی قرار دیا ہے تاکہ جرائم اور دہشتگردی کے واقعات نہ ہوں۔ یہ ایم ٹیگ گاڑی کی تیسری نمبر پلیٹ کہلائے گی جو وزیر داخلہ کا آئیڈیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے دفاتر میں بھی ایم ٹیگ کی سہولت دی جائے گئی۔ کچنار پارک ،جیسمین پارک لیک ویو پارک، گلبرگ گرین ،ڈی ایچ اے میں بھی ایکسائز پوائنٹس پر ایم ٹیگ ملے گا ۔
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا
بلال اعظم خان کا کہنا ہے کہ ایم ٹیگ کی فیس صرف 250 روپے ہے ، وہ گاڑیاں جنہیں پہلے سے ایم ٹیگ لگے ہوئے ہیں انہوں دوبارہ لگانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ٹیگ کیلیے گاڑی کے دستاویزات ہونا ضروری ہیں۔ صرف اسلام آباد میں ایکسائز کے پاس 14 لاکھ گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم ایف ڈیو او کے ساتھ جلد موٹرسائیکلوں کے ایم ٹیگ کا سلسلہ بھی شروع کرنے لگے ہیں۔ اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ کے داخلے کی ابھی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی،پہلے ایم ٹیگ کی مہم مکمل کریں گے پھر داخلے پر پابندی ہو گی ۔
بھارتی کرکٹر کا خاتون کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسلام آباد ایم ٹیگ کی پر ایم ٹیگ
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer