دیر لوئر میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے 40.8 میگاواٹ کے کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منصوبہ 21.7 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے جس سے سالانہ 207 ملین یونٹس بجلی پیدا ہوگی، جبکہ اس سے صوبے کو 2.4 ارب روپے سالانہ آمدن کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے: داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سمیت اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

وزیر اعلیٰ نے اپنے دورے کے دوران 1.

5 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی 18.5 کلومیٹر طویل تورمنگ رازگرام روڈ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پن بجلی کے ذخائر کو معاشی ترقی کا بنیادی ستون بنانے کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صاف اور سستی توانائی کے منصوبے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع فراہم کریں گے بلکہ صنعتی سرگرمیوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق صوبے کی پہلی پاور ٹرانسمیشن لائن بچھائی جا رہی ہے جو 11 ہائیڈرو منصوبوں سے پیدا ہونے والی بجلی کی ترسیل کو ممکن بنائے گی جبکہ مقامی پاور ہاؤسز کی بجلی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: بند کمروں کے فیصلوں سے امن قائم نہیں کیا جا سکتا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

سہیل آفریدی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی کیونکہ صوبے کے قدرتی وسائل پر سب سے پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے۔

انہوں نے غیر ملکی انجینیئرز کے صوبائی دوروں کے لیے این او سی جاری نہ ہونے پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ این او سی میں تاخیر کے باعث اربوں روپے کے اہم منصوبے رک رہے ہیں، جس کا نقصان صرف خیبر پختونخوا نہیں بلکہ پورے ملک کو ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

وزیر اعلیٰ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ترقیاتی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے عوام کی فلاح کو ہمیشہ ترجیح دی اور ایسے منصوبے شروع کیے جن کے افتتاح کے وقت حکومت کس کی ہوگی، اس کی پرواہ نہیں کی گئی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا کے 3 ہزار ارب روپے واجب الادا ہیں جن کی ادائیگی ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاور پراجیکٹ سہیل آفریدی لوئر دیر

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاور پراجیکٹ سہیل ا فریدی لوئر دیر خیبر پختونخوا پاور پراجیکٹ سہیل آفریدی وزیر اعلی ارب روپے انہوں نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

10لاکھ روپے سے لیکر 3کروڑ روپے کا بلاسود قرض ، کون سے افراد اہل؟

ویب ڈیسک:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پیسک ہاؤس میں اہم اجلاس، پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی جاری سکیموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سائرہ عمر نے ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد بارے بریفننگ دی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس اور وزیر اعلیٰ آسان کاروبار کارڈ سکیموں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ،وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔

ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی 

اس سکیم کے تحت 10لاکھ روپے سے لے کر 3کروڑ روپے کا بلاسود قرض دیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ آسان کاروبار ایکسپورٹ فنانس برائے ایس ایم ایز سکیم کے تحت 5 کروڑ روپے تک کا بلاسود قرض دیا جارہا ہے۔ 

چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلے میں 90 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس پروگرام کی چاروں ٹارگٹڈ وسطی ،شمالی ،جنوبی اور ایکسپو رٹ سکیموں کے تحت اب تک 8 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے جاچکے۔

پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا

پنجاب کی 23 سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے بڑا پروگرام اگلے ماہ شروع کیا جارہا ہے، صنعتی انفراسٹرکچر کی بہتری کے پروگرام کو شفاف طریقے سے آگے بڑھایا جائے گا۔ 

ترقیاتی سکیموں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا، ترقیاتی سکیموں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، صنعتکاروں کی ڈیمانڈ اور انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق نئی سمال انڈسٹریل اسٹیٹس بھی بنائی جارہی ہیں۔

بھارتی کرکٹر کا خاتون کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ

ایم ڈی پیسک سائرہ عمر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلے کیلئے اب تکاب تک 32512 درخواستیں موصول ہوچکیں،موصول شدہ درخواستوں میں سے 1846کیسز منظور ہوچکے جبکہ ان کیسز کیلئے 14 ارب روپے کی رقم منظور ہوچکی ۔

سکیم کے دوسرے مرحلے میں اب تک 1228افراد کو 8 ارب روپے سے زائد بلاسود قرضے تقسیم کئے جاچکے، ایم ڈی پیسک سائرہ عمر ،پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ڈائریکٹرز اور دیگر افسران کی اجلاس میں شرکت ۔

شوکت خانم ہسپتال کا فراڈ سی ای او گرفتار

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں دہشت گردی خود ساختہ ہے، وزیراعلی سہیل آفریدی
  • خیبرپختونخوا میں دہشت گردی خود ساختہ ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • 10لاکھ روپے سے لیکر 3کروڑ روپے کا بلاسود قرض ، کون سے افراد اہل؟
  • وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا امن جرگہ کے دو ارکان کے لاپتا ہونے کا انکشاف
  • کے پی حکومت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں وفاق اور افواج کے ساتھ ہے: مزمل اسلم
  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت وفاق اور افواج کے ساتھ کھڑی ہے: مزمل اسلم
  • سہیل آفریدی کی زیرصدارت پختونخوا کابینہ کا پہلا اجلاس طلب، ایجنڈا جاری
  • امن جرگہ، یہاں بم پھٹتا ہے تو وہ یہ نہیں دیکھتا کہ کس پارٹی سے ہے، وزیراعلیٰ کے پی