ویب ڈیسک:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پیسک ہاؤس میں اہم اجلاس، پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی جاری سکیموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سائرہ عمر نے ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد بارے بریفننگ دی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس اور وزیر اعلیٰ آسان کاروبار کارڈ سکیموں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ،وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔

ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی 

اس سکیم کے تحت 10لاکھ روپے سے لے کر 3کروڑ روپے کا بلاسود قرض دیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ آسان کاروبار ایکسپورٹ فنانس برائے ایس ایم ایز سکیم کے تحت 5 کروڑ روپے تک کا بلاسود قرض دیا جارہا ہے۔ 

چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلے میں 90 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس پروگرام کی چاروں ٹارگٹڈ وسطی ،شمالی ،جنوبی اور ایکسپو رٹ سکیموں کے تحت اب تک 8 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے جاچکے۔

پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا

پنجاب کی 23 سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے بڑا پروگرام اگلے ماہ شروع کیا جارہا ہے، صنعتی انفراسٹرکچر کی بہتری کے پروگرام کو شفاف طریقے سے آگے بڑھایا جائے گا۔ 

ترقیاتی سکیموں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا، ترقیاتی سکیموں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، صنعتکاروں کی ڈیمانڈ اور انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق نئی سمال انڈسٹریل اسٹیٹس بھی بنائی جارہی ہیں۔

بھارتی کرکٹر کا خاتون کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ

ایم ڈی پیسک سائرہ عمر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلے کیلئے اب تکاب تک 32512 درخواستیں موصول ہوچکیں،موصول شدہ درخواستوں میں سے 1846کیسز منظور ہوچکے جبکہ ان کیسز کیلئے 14 ارب روپے کی رقم منظور ہوچکی ۔

سکیم کے دوسرے مرحلے میں اب تک 1228افراد کو 8 ارب روپے سے زائد بلاسود قرضے تقسیم کئے جاچکے، ایم ڈی پیسک سائرہ عمر ،پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ڈائریکٹرز اور دیگر افسران کی اجلاس میں شرکت ۔

شوکت خانم ہسپتال کا فراڈ سی ای او گرفتار

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: آسان کاروبار فنانس سکیم کے سکیم کے دوسرے مرحلے وزیر اعلی ارب روپے

پڑھیں:

وزیر اعلی کے پی کا 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان

پشاور:

وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

اس بات کا اعلان انہوں ںے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، بشمول سی سی ٹی وی فوٹیج، جمع کر کے اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے اپنی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز وضع کیں، انہوں ںے امن جرگے میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن امن ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی تمام قراردادوں پر مکمل عمل کیا جائے گا، سب سے اہم قرارداد ’ایکشن اِن ایڈ آف سول پاورز‘ کے خاتمے سے متعلق ہے جو بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے، سود سے پاک خیبر پختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،  ہم خیبر پختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کریں گے اور اسلامی سرمایہ کاری متعارف کرائیں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک ہو رہا ہے، 4.5 کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعلیٰ کو اپنے بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، میں عمران خان سے ملاقات کر کے پالیسی گائیڈ لائنز لینا چاہتا ہوں، بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو اپنے ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

انہوں ںے کہا کہ حکومت کے تمام تر اقدامات اور اصلاحات منتخب نمائندوں کی مشاورت سے کی جائیں گی، بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن کی مطابق کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کرے گی، حکومتی فنڈز پر کسی کو بھی ذاتی تشہیر کی اجازت نہیں ہوگی، کابینہ اراکین تمام فیصلے  میرٹ اور مکمل شفافیت کو مدنظر رکھ کر کریں، تمام قوانین عوامی مفاد میں ہونے چاہئیں، کوئی بھی قانون عوامی مفاد کے منافی ہو تو اسے ختم کیا جائے، تمام قوانین کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے، خامیوں کی نشاندہی کر کے ضروری ترامیم تجویز کی جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کوپ 30 میں شرکت کے بعد واپس لندن پہنچ گئیں
  • خواتین کو صوبے کی ترقی میں شراکت دار بنائیں گے‘ وزیر ترقی نسواں
  • ریڈیو پاکستان حملہ ،وزیراعلیٰ پختونخواکاتحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان
  • وزیر اعلی کے پی کا 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان
  • دو سے تین روز میں نگران وزیر اعلیٰ کا نام فائنل ہو گا، گلبر خان
  • کے ایس ای 100انڈیکس 2400پوائنٹس بڑھ گیا
  • سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف الیکشن کمیشن اثاثہ جات کیس کی سماعت
  • وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سینئر ترین پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل کو ڈین آف سائنس مقرر کر دیا
  • افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں خیبرپختونخوا کے سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے،وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی