وزیر دفاع تاجکستان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
دورہ پاکستان پر موجود تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابر زادہ امام علی عبدالرحیم کی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آمد ہوئی جہاں ان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں جانب سے موجودہ ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو بڑھانے کا عزم سامنے آیا، بالخصوص تربیت، انسداد دہشت گردی اور علاقائی سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
تاجک وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی استحکام اور امن کے فروغ میں ان کے کردار کا اعتراف کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تاجکستان کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل
پڑھیں:
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
انور عباس: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات، تحمل اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں جون 2026 میں اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق عباس عراقچی نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور ایرانی ماہی گیروں اور عملے کی محفوظ واپسی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے اور باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے کے ساتھ خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی