اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) دورہ پاکستان پر موجود تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابر زادہ امام علی عبدالرحیم کی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آمد ہوئی جہاں ان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں جانب سے موجودہ ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو بڑھانے کا عزم  سامنے آیا، بالخصوص تربیت، انسداد دہشت گردی اور علاقائی سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔تاجک وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی استحکام اور امن کے فروغ میں ان کے کردار کا اعتراف کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تاجکستان کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ٹیم کے خدشات دور کیے، فیلڈ مارشل نے خود سری لنکا کے وزیر دفاع سے بات کرکے انہیں آمادہ کیا: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ ہمارے فیلڈ مارشل نے خود سری لنکا کے ڈیفنس منسٹر اور سیکرٹری سے بات کرکے انہیں آمادہ کیا۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سری لنکا کے واپس جانے پر ہماری ٹیم سے بات ہوئی، سری لنکن ٹیم کو یہاں رہنے پر بہت زیادہ تشویش تھی، ہم نے سارے خدشات دور کیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے فیلڈ مارشل نے خود سری لنکا کے ڈیفنس منسٹر اور سیکرٹری سے بات کرکے انہیں آمادہ کیا، سری لنکن اتھارٹی کو یقین دہانی کرائی گئی کہ پاکستان آرمی رینجرز اورپولیس سکیورٹی سنبھالے ہوئے ہیں جس کے بعد سری لنکن صدر نے خود اپنی ٹیم سے بات کی اور انہیں کھیلنے پر آمادہ کیا، سری لنکن ٹیم کے ارکان ہمارے اسٹیٹ گیسٹ ہیں، ان کو ہم اسی طرح کا پروٹوکول اور سکیورٹی دے رہے ہیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں نے بڑی بہادری سے یہاں رہنے اور کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکن صدر، حکومت، ان کے بورڈ اور کھلاڑیوں کا خصوصی طور پر مشکور ہوں کیوں کہ سری لنکن بورڈ نے فیصلہ کھلاڑیوں پرچھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وانا اور اسلام آباد دونوں واقعات میں افغان شہری ملوث ہیں، دونوں واقعات میں لوگ افغانستان سے آئے اور ان واقعات میں شامل ہوئے، اس معاملے کو ہم حکومتی سطح پر دیکھ رہے ہیں۔یاد رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنی ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجک وزیر دفاع کی ملاقات
  • پاک-سعودی افواج کا دفاعی معاہدے کے تحت تعاون آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت ، تاجک وزیر دفاع ملاقات، معاشی، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وزیر دفاع تاجکستان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • تاجک وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • تاجکستان کے وزیر دفاع کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
  •  تاجک وزیر دفاع کی خواجہ آصف سے ملاقات، پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرنے کا عہد
  • ٹیم کے خدشات دور کیے، فیلڈ مارشل نے خود سری لنکا کے وزیر دفاع سے بات کرکے انہیں آمادہ کیا: محسن نقوی
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک وزیرِ دفاع کی ملاقات