‘فرینڈ شپ ناٹ آؤٹ‘، وفاقی وزرا کرکٹ کے کھیل کیلئے ہمیشہ حمایت کرنے پر سری لنکن ٹیم کے مشکور
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے فروغ میں سری لنکن ٹیم کی ہمیشہ سے حمایت پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔
اس سے قبل سری لنکن ٹیم کے مینیجر کا بیان سامنے آیا تھا جس میں بعض کھلاڑیوں کے وطن واپسی کی خواہش کا ذکر کیا گیا تھا، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فوری طور پر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی یقین دہانی کروائی، جس کے بعد ٹیم نے اپنا دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
فیصلے کے بعد عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان آمد پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے شکر گزار ہیں، اور ان کی موجودگی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کے کھیل کے لیے سری لنکن ٹیم کی مستقل حمایت پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستی کی مضبوط علامت ہے۔
ادھر وفاقی وزیر داخلہ خواجہ آصف نے بھی سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نیک تمنائیں ہمیشہ سری لنکن کرکٹرز کے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر پاکستانی شائقین کرکٹ نے “#FriendshipNotOut” کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سری لنکن ٹیم کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ان سے اظہارِ تشکر کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سری لنکن ٹیم ٹیم کے
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔