data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں دورہ جاری رکھنے کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پی سی بی چیئرمین  پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے پاکستان میں کھیلنے کے فیصلے پر وہ شکر گزار ہیں اور یہ کھیل کے اصل جذبے اور بین الاقوامی یکجہتی کی روشن مثال ہے۔

پی سی بی کے مطابق پاک سری لنکا ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،  کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں سیکیورٹی فورسز کی خصوصی تعیناتی، اسٹیڈیم کے گرد حفاظتی اقدامات، اور ٹیم بس اور ہوٹل سیکورٹی شامل ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکا کا یہ دورہ پاکستان کرکٹ کے لیے اہم ہے کیونکہ اس سے نہ صرف دونوں ٹیموں کے درمیان کھیل کا معیار بلند ہوگا بلکہ عالمی کرکٹ میں پاکستان کی سیکیورٹی اور کھیل کے ماحول کے حوالے سے اعتماد بھی بڑھے گا،  پی سی بی اور پاکستانی حکام مل کر تمام انتظامات کر رہے ہیں تاکہ کھلاڑی اور آفیشلز بلاخوف اپنے میچز کھیل سکیں۔

ذرائع کے مطابق، راولپنڈی اسٹیڈیم میں انتظامات کے دوران ہنگامی صورتحال کے لیے ایمبولینسز، میڈیکل ٹیمیں اور ایمرجنسی پروٹوکولز بھی تیار رکھے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل کے دوران کوئی بھی غیر متوقع صورتحال پیش آنے کی صورت میں فوری طور پر اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ دورہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ گزشتہ برسوں میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے سے گریز کرتی رہی ہیں۔ اس دورے سے امید ہے کہ دیگر عالمی کرکٹ ٹیمیں بھی پاکستان کے دوروں پر غور کریں گی اور ملکی کرکٹ کو عالمی سطح پر فروغ حاصل ہوگا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ پی سی بی کے لیے

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی