سری لنکا کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس جانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ٹیم کے ترجمان کے مطابق سری لنکن کھلاڑی سیریز جاری رکھنے کے بجائے واپس جانا چاہتے ہیں۔

مینجر سری لنکن کرکٹ ٹیم نے بھی کہا ہے کہ کھلاڑی اب واپس جانے کے خواہاں ہیں، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ کچھ دیر بعد سری لنکن ٹیم سے ملاقات کریں گے، جس میں انہیں سکیورٹی کی تفصیلات بریف کی جائیں گی۔

اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے آج اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا تھا۔ پاکستان ٹیم نے بھی آج آرام کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سری لنکن ٹیم نے شام میں ہونے والا شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ سری لنکا پاکستان کے خلاف باقی 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں شیڈول سہ ملکی سیریز کھیلنے والا ہے، تاہم اس دوران ٹیم کی واپسی پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاک سری لنکا سیریز دورہ ادھورا سری لنکن کرکٹ ٹیم واپسی کا عندیہ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک سری لنکا سیریز دورہ ادھورا سری لنکن کرکٹ ٹیم واپسی کا عندیہ وی نیوز کرکٹ ٹیم سری لنکا ٹیم نے

پڑھیں:

محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، سری لنکن کرکٹ ٹیم کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دے دیا گیا

وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دینے کا اعلان کردیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ کے دوران مہمان ٹیم کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں اور اس میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔

راولپنڈی:وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ

محسن نقوی نے سٹیڈیم میں جاری سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ کے لئے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا

محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

سری لنکن کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا… pic.twitter.com/RIPoDNe7Yi

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 11, 2025

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہاکہ ملک میں امن و استحکام کے فروغ کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کی ترقی بھی ہمارا مشترکہ مقصد ہے۔

وزیر داخلہ کا یہ دورہ اس وقت انجام پایا جب آج دوپہر اسلام آباد کے جی الیون علاقے میں کچہری کے باہر پولیس کی گاڑی پر خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ضلعی کچہری کے باہر خود کش دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز کیڈٹ کالج وانا میں خود کش حملہ ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ کالج کی عمارت میں موجود 3 دہشتگردوں کو محصور کرکے ان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسٹیٹ گیسٹ چیئرمین پی سی بی خود کش دھماکا سری لنکن کرکٹ ٹیم محسن نقوی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • سری لنکن کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کا اعلان
  • شکریہ سری لنکا! دہشتگردوں کو شکست، سری لنکن ٹیم پاکستان میں سیریز جاری رکھنے پر راضی
  • سری لنکن کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی درخواست، بورڈ کی دورہ پاکستان مکمل کرنے کی ہدایت
  • سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جا رہی ہے : ترجمان سری لنکا کرکٹ ٹیم
  • سری لنکن کرکٹ ٹیم کی دورہ پاکستان ادھورا چھوڑکر وطن واپسی کی تیاری
  • ’سری لنکن ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے‘، محسن نقوی کا راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ
  • محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، سری لنکن کرکٹ ٹیم کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دے دیا گیا
  • جنوبی افریقا کے بعد شاہین لنکن شیروں پر جھپٹنے کو تیار، پہلا ون ڈے آج ہوگا
  • سری لنکا کے خلاف سیریز شاہینوں کا نیا امتحان