پنجاب کے وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ نو مئی کو ہمیں ذلالت دیکھنا پڑی اور 10 مئی کو پاک فوج کی وجہ سے دنیا بھر میں عزت ملی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریفوں سے لگتا ہے جیسے یہ ہمارے ماموں کو بیٹا ہے۔

صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے راولپنڈی لیاقت باع اسپورٹس کمپلیکس میں سوئمنگ پول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آدھی پنجاب اسمبلی بیٹھی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کے نوجوان اور کھیلوں کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔

ماضی میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے پراجیکٹس کو روکا جاتا تھا، مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی آئی تو ہم نے کسی سے بدلے نہیں لیئے، اس کمپلکس میں وہ سہولیات بھی موجود ہیں جو اپوزیشن نے شروع کیں لیکن مکمل ہم کر رہے ہیں۔

صوبے میں 98 سے زیادہ سپورٹس کمپلیکس کا ہم افتتاح کر چکے ہیں، خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ اپنی پرفارمنس پر کوئی بات نہیں کرے گا، ہم تنقید کرکے نہیں پرفارم کرکے ووٹ لیتے ہیں۔

ہمارے پاس وقت نہیں کہ باتیں کریں، اگلے ماہ وزیر اعلی پنجاب ملک کے سب سے بڑے اسکوائش کمپلیکس کا افتتاح کریں گی وہ کمپلیکس 1991میں شروع ہوا تھا۔

پنجاب کا وزیر جب بھی ٹی وی پر آئے گا وہ پرفارمنس پر بات کرے گا۔ کل بزدلانہ واقعہ ہوا، پاکستان وہ پھلوں والا درخت ہے جس کو پھل لگ چکے ہیں، پہلے یہ بنجر تھا، پھپوں پر پتھر ضرور لگتے ہیں، ہم گھبرانے والے نہیں ہیں، کسی وقت بیرون ممالک پاکستانیوں کے کپڑے بھی اترتے تھے لیکن اب سب انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

جب بھی ملک میں اندھیرے چھائے تو ن لیگ نے ان کو ٹھیک کیا، پنجاب کیلئے سب سے بڑی بات یہ ہے ہماری بہن بیٹیوں کی عزتیں محفوظ ہونا شروع ہو گئی ہیں، ٹورنٹو سے زیادہ لاہور پنڈی کی گلیاں محفوظ ہو گئی ہیں، سی سی ڈی پہلے بھی بن سکتی تھی،یہ غیرت مند قوم ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی کی تاریخ کے پہلے عالمی سہولتوں کے معیار سے آراستہ سوئمنگ پول کا افتتاح

راولپنڈی کی تاریخ کا پہلا عالمی سہولتوں کے معیار سے آراستہ سوئمنگ پول تعمیر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے جدید ترین سہولیات پر مبنی سوئمنگ پول اور پلیئرز ہاسٹل کا افتتاح کردیا۔

صوبائی وزیر کھیل نے راولپنڈی میں ملٹی پرپز اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان کیا اور ایسے منصوبے صوبے کے دیگر اضلاع تک پھیلانے کا بھی عزم کیا۔

فیصل ایوب کھوکھر نے بتایا کہ پلیئرز ہاسٹل کی تعمیر پر 18 کروڑ 10 لاکھ روپے لاگت آئی۔ ہاسٹل میں 80 بستروں سمیت کھلاڑیوں کے لیے جدید رہائشی و تربیتی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سوئمنگ پول کی تعمیر پر 21 کروڑ 70 لاکھ روپے لاگت آئی جو جدید واٹر فلٹریشن، ہیٹنگ اور ٹائمنگ سسٹم سے آراستہ ہے۔

وزیر کھیل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت صوبے میں جدید اسپورٹس سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ لیاقت باغ اسپورٹس کمپلیکس کی بحالی پنجاب حکومت کے کھیلوں کے فروغ کے عزم کی عکاس ہے۔

فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں کھیلوں کے میدان میں نمایاں تبدیلی آرہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی تعریفوں سے لگتا ہے جیسے وہ ہمارے ماموں کا بیٹا ہے، وزیر کھیل پنجاب
  • راولپنڈی کی تاریخ کے پہلے عالمی سہولتوں کے معیار سے آراستہ سوئمنگ پول کا افتتاح
  • امریکہ، ترکیہ اور شام کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی اجلاس
  • ٹرمپ پر دستاویزی فلم کا تنازع، بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل مستعفی
  • طالبان سے دوبارہ بات ہوسکتی ہے، ہم دوستوں کو انکار نہیں کرسکتے: وزیر دفاع خواجہ آصف
  • ڈاکٹر مالک بلوچ کی جماعت لگتا نہیں کہ ووٹ دے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • ڈونلڈ ٹرمپ کو بیس بال میچ میں شائقین کی جانب سے شدید مخالفت اور نعرے بازی کا سامنا
  • جو بائیڈن بدترین صدر، کرپٹ انتخابات کے ذریعے اقتدار میں آئے: ٹرمپ
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے ہر شہری کو 2ہزارڈالر دینے کا اعلان کردیا