اسلام آباد دھماکا،سندھ پولیس حساس مقامات کے گرد ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
وزیر داخلہ نے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ اور نگرانی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی
اہم شاہراؤں، سڑکوں اور ذیلی راستوں پر سیکیورٹی کے اقدامات بڑھائے جائیں،ضیاالحسن لنجار
(رپورٹ:افتخار چوہدری)اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد سندھ پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ اور نگرانی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اور خودکش حملہ آور انسانیت کے دشمن ہیں، ان کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔وزیر داخلہ نے واقعے کے بعد سندھ پولیس کو آئندہ احکامات تک ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔انہوں نے حکم دیا کہ صوبے کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ اور نگرانی کو مزید سخت کیا جائے، جبکہ اہم شاہراؤں، سڑکوں اور ذیلی راستوں پر بھی سیکیورٹی کے اقدامات بڑھائے جائیں۔ضیاالحسن لنجار نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس اقدامات کو جرائم سے متاثرہ علاقوں اور مضافاتی مقامات پر مزید مؤثر بنایا جائے، اور آنے والے دنوں میں اہم ایونٹس کے سیکیورٹی پلانز کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی بھی ہدایت دی۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سندھ کے ٹول پلازہ پر داخلی و خارجی نگرانی کو مزید سخت کیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ تخریب کاری کو بروقت روکا جا سکے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: نگرانی کو مزید سخت داخلی و خارجی وزیر داخلہ راستوں پر
پڑھیں:
پشاور میں 5 سال بعد اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع
پشاور:خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں دہشت گردوں کے پے درپے حملوں میں اضافے کے باعث پشاور کے نواحی علاقوں بڈھ بیر، متنی، حسن خیل، وارسک، ریگی، ارمڑ اور قبائلی ضلع خیبر سے متصل چیک پوسٹوں پر اسنائپر تعینات کر دیے گئے۔
اگلے مرحلے میں تھرمل ٹیکنالوجی پشاور پولیس کو حساس مقامات کی سیکیورٹی کے لیے فراہم کیے جائیں گے، امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تقریباً پانچ سال بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دوبارہ سے خصوصی اسنیپ چیکنگ کا آغاز کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی اور امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی ناکہ بندی اور چیکنگ کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر قابو اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ پولیس و آرمی اہلکار مختلف شاہراہوں اور داخلی و خارجی راستوں پر مؤثر نگرانی انجام دینے لگے۔
پولیس حکام کے مطابق قبائلی علاقوں اور خاص طور پر خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں آئے روز پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف حملوں کے بعد پشاور میں پولیس اور سہکیورٹی فورسز نے شہر کے داخلہ و خارجی راستوں سمیت بڑی شاہراہوں پر روزانہ کی بنیاد پر خصوصی اسنیپ چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔