بنگلہ دیش کے ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ، ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
بنگلہ دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملکی اور بین الاقوامی تمام ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
یہ اقدام خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر احتیاطی طور پر اٹھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش عام انتخابات: چیف ایڈوائزر محمد یونس نے سیکیورٹی انتظامات کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں
اتھارٹی کے رکن برائے آپریشنز اینڈ پلاننگ، ایئر کموڈور ابو سعید محبوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ہمیں کسی مخصوص خطرے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم ہم نے مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے ہیں۔
سخت سیکیورٹی اقداماتسول ایوی ایشن اتھارٹی کے رکن برائے سیکیورٹی، ایئر کموڈور محمد آصف اقبال کی جانب سے جاری ایک باضابطہ ہدایت نامے میں تمام ایئرپورٹ ڈائریکٹرز کو بنگلہ دیش کی سیکیورٹی پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں ایئرپورٹ کے داخلی دروازوں، حساس مقامات اور ممنوعہ زونز پر سخت نگرانی، ٹرمینلز کے اردگرد مسلسل گشت اور 24 گھنٹے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کی ہدایت شامل ہے۔
ہدایت کے مطابق ایئرپورٹ کے احاطے میں صرف مجاز عملہ، منظور شدہ مسافر اور متعلقہ اہلکار ہی داخل ہو سکیں گے جبکہ عام عوام کی آمدورفت پر مزید پابندیاں عائد ہوں گی۔
جامع چیکنگ اور روزانہ معائنہتمام مسافروں، ان کے سامان، گاڑیوں اور کارگو کی تفصیلی سیکیورٹی چیکنگ کی جائے گی، جب کہ ٹرمینل اور آپریشنل علاقوں میں اچانک اسپیشل چیکس بھی ہوں گے۔
اتھارٹی نے تمام ایئرپورٹس کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسکینرز، دھماکا خیز مواد کی نشاندہی کرنے والے آلات، میٹل ڈیٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی سسٹمز کا روزانہ معائنہ کریں تاکہ وہ درست طریقے سے کام کر رہے ہوں۔
سیکیورٹی اہلکاروں کو چوکس رہنے، کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری رپورٹ دینے اور مسلسل بریفنگ کے تحت کام کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔
اضافی حفاظتی اقداماتہدایت نامے میں گیس اور برقی لائنوں کے روزانہ خطرے کے جائزے اور ہوائی اڈے کی تنصیبات کے اردگرد 24 گھنٹے نگرانی کی ہدایت بھی شامل ہے۔
ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرپورٹ ڈائریکٹرز سے تین ورکنگ دنوں کے اندر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کا بھارت کے ساتھ سرحد پر سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے نئی بٹالینز تشکیل دینے کا فیصلہ
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب بنگلہ دیش بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے تحت فضائی سیکیورٹی کے عالمی معیارات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے، تاکہ ملکی و غیر ملکی مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایئرپورٹ بنگلہ دیش ہائی الرٹ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئرپورٹ بنگلہ دیش ہائی الرٹ وی نیوز بنگلہ دیش کی ہدایت کے لیے
پڑھیں:
پی آئی اے‘ سابق سی ای اومالی تناز ع کیس‘ تحقیقاتی ٹیم بنانیکا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی آئی اے کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول، وقاص احمد اور سہیل علیم کے درمیان مبینہ مالی لین دین کے تنازع سے متعلق مقدمات پر بڑا حکم جاری کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے تحریری حکمنامے میں پولیس کی اب تک کی تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ تمام مقدمات کی آزادانہ، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی ضرورت ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ جے آئی ٹی نہ صرف مقدمات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے بلکہ اس میں تفتیشی افسران اور پولیس اہلکاروں کے کردار کی بھی چھان بین کی جائے، بالخصوص ان معاملات میں جہاں خاتون اور کم سن بچوں کے اغوا کے الزامات سامنے آئے ہیں۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ ڈائریکٹر کرائمز کے مساوی عہدے کا ایک سینئر افسر ان تحقیقات کی نگرانی کے لیے تعینات کریں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متعلقہ افسر سے تمام مقدمات کے پہلوؤں پر مشتمل جامع رپورٹ 20 نومبر تک پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تحریری حکمنامے کے مطابق لاہور سے ایک خاتون اور اس کی 3 کم سن بیٹیوں کے اغوا کے واقعے کو مثالی کیس کے طور پر سامنے لایا جائے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے مقدمات میں تفتیشی عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔