Jasarat News:
2025-11-06@01:15:46 GMT

جو پاکستان کو نہیں مانتا ہم اسکو نہیں مانتے، حنیف عباسی

اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251106-08-19
فیصل آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جو پاکستان کو نہیں مانتا ہم اسکو نہیں مانتا، پاکستانی قوم نے ملکر ہمیشہ دشمن کو شکست دی ہے آگے بھی دینگے، جو پاکستان کے خلاف بولے گا اس کی زبان گدی سے کھینچ لیں گے ،ہندوستان کو پاکستان پہلے سے بھرپور جواب دے گا، افغانیوں نے بے وفائی کی، افغانیوں نے پہلے بھی بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان پر حملہ کیاتھا، افغانیوں نے چالیس سالہ بھائی چارہ اور خدمات کا اچھا صلہ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ریلوے سٹیشن فیصل آباد کی اپ گریڈیشن کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کا کوئی دین اور ساتھی نہیں جہاں مفاد ہوگا وہیں جائے گا، اس وقت24 کے قریب گروہ افغانستان پر قابض ہیں کون کس کی سنے گا،دشمن نے بلوچستان اور کے پی کے میں پراکسی وار شروع کر رکھی ہے، وزیر اعظم پاکستان نے اس کواپ گریڈیشن کے لیے چنا، اس کے لیے 2بلین کے فنڈز مختص کئے گئے جس کا آئندہ سال جون میں سنگ بنیاد رکھے جانے کا امکان ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کو نہیں

پڑھیں:

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ فیڈریشن ہائوس کراچی میں اسلامک چیمبر کے اشتراک سے ہونے والے ڈائیلاگ ود ڈپلومیٹس سیشن کی صدارت کر رہے ہیں، اس موقع پر سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں،البرکہ بینک پاکستان کے صدر عاطف حنیف، اسلامک چیمبر کے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین