پہلا ون ڈے،دلچسپ مقابلہ، پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے مات دیدی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6رنز سے مات دے دی اور 3 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیدیم پر کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر293 رنز ہی بناسکی۔

گرین شرٹس کی طرف سے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے سری لنکن بولنگ لائن کے خلاف شاندار ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔

سلمان علی آغا نے 83 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی، وہ 87 گیندوں پر 105 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے، یہ ان کی ایک روزہ کرکٹ کی دوسری سنچری ہے۔

چھٹی وکٹ پر سلمان علی آغا کے ساتھ 66 رنز کی شراکت بنانے والے محمد نواز 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں حسین طلعت 62، فخر زمان 32 اور بابراعظم 29 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر تھے جبکہ صائم ایوب 6 اور محمد رضوان نے 5 رنز بنائے۔

سری لنکا کے بولر ونندوہسارانگا نے 54 رنز کے عوض 3 پاکستانی بیٹرز کو پویلین بھیجا۔

3 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی فیلڈنگ ہی کرتے، ہم اس سیریز میں بھی پچھلی سیریز کی طرح اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔

سری لنکن کپتان چیریتھ اسالنکا نے کہا کہ ہم سیریز میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ دوسرا ون ڈے 13 نومبر جبکہ تیسرا 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سری لنکا

پڑھیں:

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچ کہاں سے دیکھیں؟

پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار ہوم سیریز جیتنے کے بعد آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں اترے گی۔

یہ سیریز شاہین شاہ آفریدی کے لیے بھی اہم ہے، جو ون ڈے ٹیم کی کپتانی کے سفر میں ایک اور سنگ میل کے طور پر اسے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 2–1 کی جیت کے ساتھ کپتانی کا مضبوط آغاز کیا تھا اور اب وہ اسی بنیاد پر اپنی قیادت کو مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز آج سے راولپنڈی میں شروع، شاہین کی قیادت میں فتح کی امید

پاکستانی شائقین یہ میچ پی ٹی وی اسپورٹس، اے اسپورٹس، اور ٹین اسپورٹس پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

جو شائقین آن لائن اسٹریمنگ کو ترجیح دیتے ہیں، وہ میچ Tapmad اور Tamasha پر براہِ راست دیکھ سکتے ہیں، تاکہ چاہے گھر پر ہوں یا سفر میں، کسی لمحے سے محروم نہ رہیں۔

بین الاقوامی براڈکاسٹ کے تفصیلات:

شمالی امریکا: Willow TV

سری لنکا: Supreme TV اور Dialog TV

بنگلہ دیش: T Sports

سب صحارن افریقہ: SuperSport

مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا: Cricbuzz

یہ بھی پڑھیے:  پاکستان اور سری لنکا ایک روزہ سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان، کون سا میچ کہاں کھیلا جائے گا؟

سیریز کے آغاز میں دونوں ٹیمیں، پاکستان اور سری لنکا، ابتدائی برتری حاصل کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ میچ کا آغاز دوپہر 2:30 بجے ہوگا۔

پاکستان نہ صرف موجودہ فارم کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے بلکہ تاریخی برتری بھی اس کے ساتھ ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پاکستان میں کھیلے گئے 30 ون ڈے میچز میں ہوم ٹیم نے 18 جبکہ سری لنکا نے 12 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ سری لنکا کی پاکستان میں پہلی باہمی ون ڈے سیریز ہوگی، اس سے قبل وہ 2019–20 کے دورے پر آئے تھے، جسے میزبان ٹیم نے 2–0 سے جیتا تھا۔ مجموعی طور پر پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بالواسطہ برتری بھی واضح ہے، جہاں پاکستان 93 میچ جیت چکا ہے جبکہ سری لنکا نے 59 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان سری لنکا کرکٹ

متعلقہ مضامین

  • دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ: پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو شکست دے دی
  • پہلا ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف
  • پہلا ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کو جیت کےلیے 300 رنز کا ہدف، سلمان آغا کی سنچری
  • پہلا ون ڈے، پاکستان نے سری لنکا کو 300 رنز کا ہدف
  • راولپنڈی: پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کا ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت
  • پہلا ون ڈے: سری لنکا کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا انتخاب
  • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچ کہاں سے دیکھیں؟
  • جنوبی افریقا کے بعد شاہین لنکن شیروں پر جھپٹنے کو تیار، پہلا ون ڈے آج ہوگا
  • جنوبی افریقا کے بعد شاہینوں کو سری لنکا کا چیلنج درپیش، پہلا ون ڈے آج ہوگا