پہلا ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کو جیت کےلیے 300 رنز کا ہدف، سلمان آغا کی سنچری
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی : پاکستان نے لنکا کو پہلے ون ڈے میچ میں جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دے دیا، سلمان علی آغا کی شاندار سنچری اسکور کی۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز اسکور کیے۔ سلمان آغا نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
گرین شرٹس کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر فخر زمان اور صائم ایوب نے کیا تاہم صائم ایوب 6 رنز بناکر آؤٹ گئے، 18 ویں اوور میں فخر زمان بھی 55 گیندوں پر 32 رنز بناکر پویلین لوٹ ہوگئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 76 رنز پر گری، محمد رضوان 5 رنز بناکر آؤ ٹ ہوگئے جبکہ بابر اعظم بھی 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
بعد ازاں میں حسین طلعت اور سلمان علی آغا نے شاندار شراکت داری قائم کی اور ٹیم کا اسکور 233 رنز تک پہنچادیا، اس موقع پر حسین طلعت 62 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ سلمان علی آغا نے شاندار سنچری اسکور کی۔انہوں نے 87 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
آخری اوورز میں محمد نواز بھی شاندار بیٹنگ کی اور 23 گیندوں پر 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 299 رنز اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارانگا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے شکست دیدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں پاکستان نے زبردست مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ انتہائی دلچسپ اور اعصاب شکن ثابت ہوا، جس میں فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 6 اوورز میں شاندار 121 رنز اسکور کیے۔ پاکستانی بیٹرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے آغاز سے ہی آسٹریلوی باؤلرز پر دباؤ برقرار رکھا۔ خواجہ نافع نے برق رفتار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 14 گیندوں پر 50 رنز کی نصف سنچری مکمل کی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔
جواب میں آسٹریلیا نے بھرپور مزاحمت کی اور میچ کو آخری گیند تک لے گئی، تاہم وہ ہدف سے صرف ایک رن پیچھے رہ گئی۔ آسٹریلوی ٹیم 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، عباس آفریدی اور محمد شہزاد نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس جیت کے ساتھ پاکستان نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے، جہاں شائقین کو ایک اور دلچسپ مقابلے کی امید ہے۔