پنجاب کا ہر شہری مساوی حقوق اور سہولتوں کا حقدار ہے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-08-18
لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ برادری کی پنجاب آمد پر ’’جی آیاں نوں‘‘، یہ سرزمین ہمیشہ محبت او ر بھائی چارے کی علامت رہی ہے۔ مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ بابا گرو نانک صاحب انسانیت، محبت، ہمدردی، اخوت اور برداشت کے عظیم علمبردار تھے۔ ان کی تعلیمات پُرامن معاشروں، برداشت، بھائی چارے اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے کے فلسفے پر مبنی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت سکھ زائرین کو جنم دن کی تقریبات میں بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ سکھ برادری کو ہر سطح پر آسانیاں میسر ہوں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
راؤ دلشاد:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی جہاں وہ عالمی انوائرمنٹ کانفرنس میں شرکت کریں گی۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک ہفتہ بیرون ملک قیام کریں گی،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور دیگر 6 افسران بھی وفد میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کانفرنس میں بھارتی پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے سے متعلق اقدامات دنیا کے سامنے پیش کیے جائیں گے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے آلودگی کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات پر عالمی رہنماؤں کو آگاہ کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا