قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز پریکٹس کے بجائے آرام کرنے کو ترجیح دی جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے ایک گھنٹے کا آپشنل ٹریننگ سیشن رکھا تھا۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے فارغ اوقات میں تفریح کے لیے ٹینس کھیلا۔
بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، شاہین آفریدی اور حارث رؤف سمیت دیگر نے ٹینس کھیل کر وقت گزارا۔
From cricket bats to tennis racquets ????Pakistan ODI players enjoy a tennis session off the field ????#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.
یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج جبکہ تیسرا ون ڈے 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کو تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ظہران ممدانی کی نریندر مودی پر کڑی تنقید، پرانی ویڈیو وائرل
نیویارک سٹی کے نو منتخب مسلمان میئر ظہران ممدانی کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں ظہران ممدانی کو اپنی انتخابی مہم کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
میئر نیویارک سٹی کو ویڈیو میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میں نریندر مودی کے ساتھ اچھے تعلقات کا اظہار کرنے کے لیے کسی تقریب میں شامل نہیں ہوسکتا۔
View this post on InstagramA post shared by National Herald (@nationalherald_nh)
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اس موقع پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میرے والد کے خاندان کا بھارتی ریاست گجرات سے تعلق ہے، میرے والد ایک مسلمان خاندان سے ہیں، میں بھی مسلمان ہوں۔
ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتلِ عام کروایا تو ہمیں اُنہیں بھی اسی نظر سے دیکھنا چاہیے جس طرح ہم نیتن یاہو کو دیکھتے ہیں وہ بھی ایک ’جنگی مجرم‘ ہیں۔
واضح رہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھارتی نژاد کے نیویارک سٹی کا میئر منتخب ہونے پر بھارتی شہریوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا تھا لیکن ظہران ممدانی نے اپنے حالیہ بیانات میں یہ واضح کردیا ہے کہ وہ دنیا کے کسی بھی حصّے میں مسلمانوں پر ظلم کرنے والے حکمرانوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔