پہلا ون ڈے، پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
پہلا ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ون ڈے ٹیم کے نو منتخب کپتان شاہین شاہ آفریدی نے فیصل آباد میں 17 سال بعد کرکٹ کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران گرین شرٹس کے کپتان نے کہا تھا کہ فیصل آباد میں 17 سال بعد کرکٹ کی واپسی پرخوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کا فارم میں آنا ٹیم اور ملک کے ضروری تھا۔ بابر اعظم پچھلے 5 سال سے رنز کر رہا ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کوشکست دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-22
فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 264 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان آغا 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔محمد رضوان 55، فخر زمان 45، صائم ایوب 39، حسین طلعت 22، محمد نواز 9، بابر اعظم 7 اور حسن نواز 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔کپتان شاہین شاہ آفریدی 4 اور نسیم شاہ 0 کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔مہمان ٹیم کی جانب سے کوربن بوش، لْنگی اینگیڈی اور ڈونوون فریرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جورن فورٹن اور جورج لنڈا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پروٹیز کی جانب سے ریٹائرمنٹ سے کم بیک کرنے والے کوانٹن ڈی کا63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لوان-ڈرے پریٹوریس 57، کپتان میتھیو برٹزکے 42، کوربن بوش 41، سِنتھیمبا کیشِل 22، ٹونی ڈی زورزی 18، ڈونوون فریرا 3، جورج لنڈا 2، لیزاڈ ولیمز 1اور جورن فورٹن 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3، 3 جبکہ صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔