کراچی: ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائٹیشن سسٹم (ٹریکس) پر کراچی کے شہریوں، سیاسی جماعتوں، سماجی رہنماؤں اور صوبائی حکومت  کے درمیان تصادم کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔

صوبائی وزرا اور ٹریفک پولیس نے اس نظام کا دفاع کرتے ہوئے اسے ایک کامیاب منصوبہ قرار دیا  ہے اور اپوزیشن جماعتوں پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنے کا الزام عائد کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جب شہر میں حادثات بڑھتے ہیں تو یہی مطالبہ کیا جاتا ہے کہ کیا گیا تھا کہ حکومت قوانین پر عمل درآمد کرائے اور اب جب حکومت نے قدم اٹھایا ہے تو تعاون کے بجائے تنقید کی جا رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے ہمیشہ کی طرح موجودہ صورت حال میں بھی وہی روایتی یقین دہانی کرائی جا رہی ہے کہ انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں، سماجی رہنماؤں اورخود شہریوں نے  حکومت کے اس اقدام کو کراچی کے ساتھ ظالمانہ رویہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہر کی سڑکیں موہنجو دڑو کا منظر پیش کرتی ہیں اور آپ دبئی کا نظام یہاں نافذ کر رہے ہیں، یہ لوٹ مار کا دھندا ہے۔ اسی طرح ایک سوال یہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ  ای چالان حاصل کرنے والے شخص کی تصویر میڈیا پر کیوں آنی چاہیے۔

جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے بھی تباہ حال انفرا اسٹرکچر کے باوجود ای چالان نافذ کیے جانے کے خلاف عوامی احتجاج کے ساتھ قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب خود بلدیاتی اداروں کے حکام نے بھی شہر کی سڑکوں میں ٹوٹ پھوٹ کی شکایات کو تسلیم کرتے ہوئے مرمت کے کام کو بتدریج آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

پہلا ون ڈے: پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فیصل آباد میں 17 سال کے طویل انتظار کے بعد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی بہار لوٹ آئی ہے۔ تاریخی اقبال اسٹیڈیم آج ایک بار پھر جگمگا اٹھے گا، جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے ایک روزہ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پہلی بار پاکستان ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے اس موقع کو اپنے کیریئر کا بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ ٹیم کو کامیابی دلائیں۔ شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ بابر اعظم کا فارم میں واپس آنا ٹیم کے لیے نہایت خوش آئند اور حوصلہ افزا ہے۔

میچ سے قبل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی، جس کے بعد دونوں ٹیموں نے بھرپور نیٹ پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔ کرکٹ شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنے کی تیاری میں ہیں۔

یاد رہے کہ اقبال اسٹیڈیم میں آخری بین الاقوامی میچ 2008 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ای چالان کے خلاف درخواست پر سندھ حکومت سے جواب طلب
  • پہلا ون ڈے: پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی
  • ای چالان۔ اہل کراچی کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں؟
  • سندھ حکومت کراچی کے مکینوں سے ظلم و زیادتیاں بن کرے، بلال سلیم قادری
  • بنگلہ دیش: عبوری حکومت کا سیاسی اختلافات پر اظہارِ تشویش، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں خود فیصلے کرنے کا عندیہ
  • بنیادی  انفرا اسٹرکچر کے بغیر ای چالان سسٹم کا نفاذ: کراچی کی سڑکوں پر سوالیہ نشان
  • کراچی: نالہ متاثرین کو حکومت سندھ کی جانب سے پلاٹ فراہمی میں تاخیر، سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ
  • عوام پر اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے: حافظ نعیم سندھ حکومت کے ای چالان سسٹم کے خلاف بول پڑے
  • کراچی میں  ٹوٹی سڑکیں، ای چالان ہزاروں میں، حافظ نعیم کی سندھ حکومت پر تنقید