کرپٹو کی لالچ، حساس امریکی معلومات روس کو فروخت
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ آسٹریلیوی شہری نے حساس امریکی کاروباری معلومات چوری کرنے اور اسے کرپٹو کرنسی کے بدلے روسی سائبر ٹولز بروکر کو فروخت کرنے کا جرم قبول کرلیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے دارالحکومت واشنگٹن میں رہائش پذیر آسٹریلیوی شہری 39 سالہ پیٹر ویلیمز پر امریکا کی حساس تجارتی معلومات روس کو فروخت کرنے کا جرم ثابت ہوا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آسٹریلیوی سائبر سیکیورٹی ایگزیکٹو پیٹر ولیمز پر 2 الزامات ثابت ہوگئے ہیں۔
ولیمز نے اپنی 3 سالہ نوکری کے دوران امریکی دفاعی ٹھیکے داروں کا حساس مواد چرایا جس میں قومی سلامتی سے جڑے سوفٹ ویئر کی تفصیلات بھی شامل تھیں۔
یہ سوفٹ ویئر بطور خاص امریکا اور اس کے اتحادیوں کو فروخت کیا جانا تھا، لیکن ولیمز نے بطور سائبر ٹولز ریسیلر کے طور پر یہ راز روسی حکومت سمیت مختلف صارفین کو فروخت کیے تھے۔
امریکی عدالت میں جمع کرائے گئے دستاویزی ثبوتوں کے مطابق ولیمز نے اپریل 2022ء سے جون 2025ء کے درمیانی عرصے میں بطور ملازم اپنے ادارے کا نیٹ ورک استعمال کرتے ہوئے تجارتی راز چرائے اور کروڑوں ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی حاصل کی۔
امریکی عہدیدار نے بتایا کہ زیر حراست آسٹریلیوی شہری کو ان میں سے ہرجرم کے بدلے 10، 10 سال قید اور 2 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر جرمانے کی سزائیں ہوسکتی ہیں، جبکہ امریکی حکومت ولیمز کے زیرِ قبضہ 1 اعشاریہ 3 ملین کی جائیداد بھی ضبط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
اس مقدمے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی نائب اٹارنی جنرل برائے قومی سلامتی جان آزنبرگ نے کہا کہ ولیمز نے ایک تو امریکا سے غداری کی پھر اس نے اس شخص کو بھی دھوکہ دیا جس نے اسے نوکری دی تھی، اس نے جو کچھ کیا وہ جان بوجھ کرکیا اور ہماری قومی سلامتی کو اپنے ذاتی فائدے کے حصول کے لیے داؤ پر لگایا۔
آسٹریلوی شہری پر چلنے والے مقدمے کے حوالے سے آسٹریلوی فوج کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ اس کیس میں لگائے جانے والے الزامات بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں تاہم وہ انفرادی مقدمے پر بات نہیں کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹرمپ کا وینزویلین اسمگلروں کیخلاف زمینی کارروائی کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-06-18
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وینزویلا کے خلاف منشیات اسمگلنگ کے الزام کی بنیاد پر زمینی کارروائی کی نوبت آسکتی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا وینزویلا کے راستے ہونے والی منشیات اسمگلنگ روکنے کے لیے سخت اقدامات کر رہا ہے۔وینزویلا کی صورت حال اب زمینی کارروائی کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا نے حالیہ دنوں میں وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز قبضے میں لینے کا بھی دعویٰ کیا جس پر کئی برسوں سے پابندیاں عائد تھیں۔امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق یہ جہاز دہشت گرد نیٹ ورکس کی مدد کرنے والی غیر قانونی شپنگ میں استعمال ہو رہا تھا اور اسے وینزویلا و ایران کے درمیان تیل کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ امریکا نے آئل ٹینکر قبضے میں لینے کے ایک ہی دن بعد مزید 6جہازوں پر بھی سخت پابندیاں لگا دی ہیں۔ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد وینزویلا کے خلاف یہ اب تک کی سب سے جارحانہ کارروائی قرار دی جا رہی ہے۔ واشنگٹن کے مطابق ضبط کیا جانے والا ٹینکر اسکیپر غیر قانونی آئل شپمنٹ میں ملوث تھا اور اب اسے امریکی بندرگاہ منتقل کیا جائے گا۔ادھر وینزویلا نے اس اقدام کو بین الاقوامی قزاقی قرار دیتے ہوئے شدید ردِعمل ظاہر کیا ۔ امریکی پابندیوں کی زد میں اس بار صرف آئل ٹینکرز ہی نہیں آئے بلکہ صدر نکولاس مادورو کے قریبی رشتہ دار اور کاروباری نیٹ ورک بھی نشانہ بنے ہیں جنہیں واشنگٹن غیر قانونی حکومت کا حصہ قرار دیتا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی جنگی بحری جہاز پہلے ہی خطے میں سرگرم ہیں اور منشیات بردار کشتیوں پر متعدد حملے کیے جا چکے ہیں جن میں درجنوں ہلاکتیں بھی ہوئیں۔ امریکا کا موقف ہے کہ وہ غیر قانونی منشیات کی روک تھام اور پابندیوں کے نفاذ کے لیے پرعزم ہے جبکہ وینزویلا کا الزام ہے کہ امریکا دراصل اس کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔