میکسیکو میں ویپ فروخت کرنے پر 8 سال قید، سخت قانون منظور
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
میکسیکو کی سینیٹ نے ویپس اور الیکٹرانک سگریٹس کی تیاری اور فروخت کے خلاف سخت قانونی اصلاحات منظور کرلیں، جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو آٹھ سال تک قید اور 2 لاکھ 26 ہزار پیسوز (تقریباً 12 ہزار 500 ڈالر) تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
جنرل ہیلتھ قانون میں یہ ترامیم حکمران جماعت کے سینیٹرز نے منظور کیں، اس سے قبل منگل کو ایوانِ زیریں بھی ان کی منظوری دے چکا تھا، اب یہ قانون حتمی نفاذ کے لیے صدر کلاڈیا شینبام کو بھیجا جائے گا، جو اس قانون سازی کی حمایت کر رہی ہیں۔
صدر کلاڈیا شینبام کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کے لیے ویپ ایک محفوظ متبادل ہے، لیکن بعض صورتوں میں ویپس عام سگریٹس سے بھی زیادہ نقصان دہ ہو سکتا ہے، نہ سگریٹ پینی چاہیے اور نہ ہی ویپس استعمال کرنے چاہئیں۔
دنیا بھر میں انسدادِ تمباکو اقدامات کے بعد میکسیکو نے تقریباً دو دہائیاں قبل زیادہ تر عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی تھی، حالیہ برسوں میں حکومت نے ویپس اور الیکٹرانک سگریٹس کی فروخت محدود کرنے پر توجہ دی ہے، صحت کے خدشات کے باعث ارجنٹینا اور برازیل میں بھی ان مصنوعات پر پابندی عائد ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سی سی ڈی کے چار اہلکار قانون شکن عناصر کےساتھ انکاؤنٹرمیں زخمی
سٹی42: قانون شکن عناصر کو گرفتار کرنے کی کوشش میں سی سی ڈی کے چار اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔
سی سی ڈی کی ٹیم آج لیہ میں بدنام اشتہاری قرار عرف اقراری کو گرفتار کرنے کے لئے گئی تھی۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے انسپکٹر نواز اور ان کے ساتھ دوسرے تین اہلکار ملزم اقراری کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پانچ گھنٹے تک انکاؤنٹر جاری رہا، اشتہاری اقرار عرف اقراری اور اس کے ساتھ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
انسپکٹر نواز اور ان کے ساتھ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Waseem Azmet