تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں فائرنگ سے دو خواتین ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
تھانہ بھارپ کہو کے علاقے میں فائرنگ سے دو خواتین ہلاک ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بھارہ کہو میں خواتین کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ مقتولہ اسماء عزیز کے شوہر عبدالعزیز کی مدعیت میں دائر کیا گیا۔
قتل ہونیوالی ایک خاتون نے اپنے پیچھے 3 سال کا بچہ سوگواران میں چھوڑا ہے۔ متن مقدمہ میں کہا گیا کہ میری اہلیہ اسماء بی بی اپنی بہن کے گھر ملنے گئی تھی۔
متن میں کہا گیا کہ میری اہلیہ کی بہن کے گھر نامعلوم لڑکے ںے گھس کر فائرنگ کردی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔