جسم فروشی کیلئے دبئی لڑکیاں اسمگل کرنیوالا گروہ بے نقاب،1ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
کراچی (نیوزدیسک) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کے دوران دبئی میں ملازمت کے نام پر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لئے اسمگل کرنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا۔
گروہ کے بارے میں دبئی کے وزٹ ویزے پر ہوٹل میں ملازمت کے لئے جانے والی سائرہ نامی لڑکی نے آگاہ کیا، لڑکی کی نشاندہی پر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ شاہ زیب نے ندیم نامی انسانی اسمگلر سے ملنے والی رقم سے لڑکی کے وزٹ ویزے،ٹکٹ اور شو منی کا انتظام کیا۔
شاہ زیب نے چار لاکھ 20 ہزار روپے میں سے 40 ہزار روپے ائرپورٹ پر کلئیرنس کے لئے اسلم نامی ایجنٹ کو دئیے، سائرہ اور شاہ زیب کے واٹس ایپ نمبر سے جسم فروشی کرانے میں ملوث گروہ کے دیگر ارکان سے بات چیت کے شواہد بھی ملے۔ سائرہ کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا، شاہ زیب کو مذید کارروائی کے لئے حراست میں لے لیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
دبئی: دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم کے ذریعے مسافروں کے لیے سفر کو مزید تیز اور آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید بارڈر کنٹرول نظام کی آزمائش کامیاب رہی ہے، جس کے تحت مسافر صرف 3.4 سیکنڈ میں امیگریشن کا مرحلہ مکمل کر سکتے ہیں۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق اس جدید نظام میں اے آئی سے لیس بایومیٹرک کیمرے بیک وقت 10 مسافروں کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بغیر پاسپورٹ دکھائے امیگریشن کلیئر
نئے سسٹم کے تحت “ریڈ کارپٹ لین” استعمال کرنے والے رجسٹرڈ مسافروں کو پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں صرف اپنا چہرہ کھلا رکھ کر بایومیٹرک کیمرے پر موجود سبز اشارے کی طرف دیکھنا ہوگا، جس کے بعد شناخت کا عمل خودکار طور پر مکمل ہو جائے گا۔
ابتدائی مرحلے میں کن مسافروں کے لیے؟
ابتدائی طور پر اس جدید سسٹم کا آغاز دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے کیا گیا تھا، تاہم کامیاب آزمائش کے بعد اب اس سہولت کو مزید آنے والے مسافروں تک توسیع دی جا رہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران 5 لاکھ 28 ہزار سے زائد مسافروں نے دبئی کے “اسمارٹ کوریڈور” سے استفادہ کیا، جبکہ گزشتہ سال 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اسمارٹ گیٹس کے ذریعے سفر کیا۔
کن افراد کو یہ سہولت حاصل ہوگی؟
حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک کے شہری، یو اے ای کے رہائشی اور بایومیٹرک پاسپورٹ رکھنے والے ویزا آن ارائیول مسافر اس سہولت سے خودکار طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم 1.2 میٹر سے کم قد رکھنے والے بچوں کے لیے یہ نظام فی الحال دستیاب نہیں ہوگا۔
دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد سیکیورٹی کو برقرار رکھتے ہوئے امیگریشن کے عمل کو زیادہ تیز، آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم تمام مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے ہوائی سفر کا تجربہ مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔