آسٹریلوی شہر سڈنی میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتیں، صدر مملکت آصف علی زرداری کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈی بیچ پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے دوران فائرنگ، 10 افراد ہلاک
صدر مملکت نے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی، زخمی ہونے والے پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان خود دہشتگردی کا طویل عرصے تک سامنا کرچکا ہے، اس لیے ایسے حملوں سے پیدا ہونے والے درد اور صدمے کو بخوبی سمجھتا ہے۔ انہوں نے معصوم شہریوں کے خلاف تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں آسٹریلیا کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے۔
Ten killed in ‘shocking and distressing’ Bondi Beach shooting near Jewish community gathering
Read more: https://t.
Police said the shooting occurred just after 6.40pm near a Jewish community gathering at #BondiBeach, where hundreds of people had assembled for a… pic.twitter.com/Hh6ZTczMpq
— The Australia Today (@TheAusToday) December 14, 2025
یاد رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع دنیا کے مشہور بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے موقع پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ حملے میں کم از کم 10 افراد جان سے گئے جبکہ درجن بھر کے قریب افراد زخمی ہوئے، جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا: اسکول میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈی بیچ پر اتوار کے روز یہودی تہوار ہنوکا کی تقریب کے دوران مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور تقریباً 12 زخمی ہو گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آسٹریلیا آصف علی زرداری بونڈی بیچ پاکستان سڈنی صدر مملکت مذمت
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا ا صف علی زرداری بونڈی بیچ پاکستان صدر مملکت بونڈی بیچ پر آسٹریلیا کے علی زرداری صدر مملکت
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :