انسانی اسمگلنگ، ملزم زین اللہ کمبوڈیا سے کراچی پہنچنے پردھرلیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک) فراڈ اور انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک میں ملوث ملزم زین اللہ کمبوڈیا سے کراچی پہنچنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کے موبائل فون سے مختلف افراد کے پاسپورٹس کی تصاویر اور رقوم ادائیگی کی رسیدیں برآمد کرلیں۔ کچھ رقوم مسافر کے ذاتی بینک اکاؤنٹ نمبر سے ٹریس دیگررقوم بائننس کے ذریعے موصول ہوئیں۔
ملزم کو منظم دھوکہ دہی،غیرقانونی بھرتیوں اورانسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر گرفتارکیا گیا۔ ملزم کو مزیدکارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کراچی منتقل کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا، واقعہ ذاتی لڑائی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ میں دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو ذاتی نوعیت کا تھا۔
اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے باپ اور اس کا ایک بیٹا دم توڑ گئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے اور عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ایس ایس پی غربی نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر حاصل کردہ معلومات کے مطابق فائرنگ عظیم نامی شخص نے کی جو فرار ہوگیا اس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔