جبری گمشدگی، عدلیہ کانیا میکنزم لانے کا فیصلہ، ملزم کی 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیشی لازمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردِعمل پر اتفاق کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا، جس میں گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے پر نیا میکینزم لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور نافذ کیا جائے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیصلوں کے لیے مقررہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔
22دسمبر سے 7مارچ تک سردیوں کی تعطیلات، نوٹیفکیشن جاری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
گوہر علی سے محمود اچکزئی تک—پی ٹی آئی نے وسیع ترین سیاسی کمیٹی تشکیل دے کر میدان گرم کردیا
پاکستان تحریک انصاف نے 23 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی۔اعلامیے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کمیٹی میں شامل ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی، فردوس شمیم نقوی، شیخ وقاص اکرم، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی اور مجلس وحدتِ مسلمین کے علامہ راجا ناصر عباس بھی سیاسی کمیٹی میں شامل ہیں۔عمرایوب، شبلی فراز، اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی، ملک احمد خان بھچر، سجاد برکی، عالیہ حمزہ، جنید اکبر، حلیم عادل اور داؤد کاکڑ، آزادکشمیراورگلگت بلتستان کے نمائندے خالد خورشید اورسردارقیوم نیازی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔اسدقیصر، عامرڈوگر، فوزیہ ارشد، کنول شوذب، لال چند ملہی بھی پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی میں شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی پارلیمانی ونگز اور اسمبلیوں کےلیے پالیسی لائن طےکرےگی، پارٹی کے تجربہ کاراراکین پر مشتمل سب کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔