2025-12-14@09:49:30 GMT
تلاش کی گنتی: 59876
«لارڈ میئر»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی 21 دسمبر سے موجودہ نظام کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔ لاہور میں کارکنوں کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فرسودہ اور ناانصافی پر مبنی نظام کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا۔حافظ نعیم الرحمان نے زور دیا کہ بلدیاتی نظام کا مؤثر نفاذ ناگزیر ہے اور خاندانی سیاست کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے، کیونکہ اسی سیاست نے بلدیاتی نظام کو کمزور کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہے شہر ہو یا دیہی علاقے، ہر ووٹر کو اس کے ووٹ کا حقیقی...
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان، ایڈوائزری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد : (آئی پی ایس) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں 18 دسمبر تک کیلئے بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ڈی ایم اے) نے آج سے اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے اور 18 دسمبر تک بارش برفباری اور موسم سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کوہستان، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے، جبکہ آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری...
آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی نئی شرائط شامل نہیں، وزارت خزانہ کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزارتِ خزانہ نے آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت جاری اصلاحات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز میں شامل اقدامات کوئی نئی یا اچانک عائد کی گئی شرائط نہیں بلکہ پہلے سے طے شدہ اصلاحاتی ایجنڈے کا تسلسل ہیں۔ وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے اہم کنٹری پالیسی فریم ورک میں کوئی نئی چیز شامل نہیں کی گئی۔ حکومتِ پاکستان نے پروگرام کے آغاز پر اپنی مجوزہ اصلاحاتی پالیسیاں آئی ایم ایف کو پیش...
ایم سی بی بینک نے اپنے کریڈٹ کارڈ صارفین کے لیے ایپل کی نئی آئی فون 17 سیریز کی خریداری پر 0 فیصد مارک اپ پر قسطوں پر خریداری کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اس پیشکش کے تحت صارفین آئی فون 17 پرو، آئی فون 17 فیملی اور آئی فون ایئر کو بغیر کسی اضافی سود اور پروسیسنگ فیس کے 36 ماہ تک آسان اقساط میں خرید سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 ایئر سمیت ایپل کمپنی اپنی نئی مصنوعات کب متعارف کرائے گی؟ یہ محدود مدت کی پیشکش 31 دسمبر 2025 تک مؤثر رہے گی، بکنگ کے لیے صارفین 042 یا 021-111-000-622 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ آئی فون 17 سیریز کے یہ ماڈلز 3 خوبصورت رنگوں...
دبئی: متحدہ عرب امارات میں جنسی جرائم اور جسم فروشی سے متعلق قوانین میں بڑی اور اہم تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔ ان نئے قوانین کا مقصد بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا اور معاشرے میں عوامی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔ نئے قانون کے تحت اگر کوئی بالغ شخص 18 سال سے کم عمر بچے کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتا ہے تو اسے کم از کم 10 سال قید اور ایک لاکھ درہم جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ حکام کے مطابق یہ سزا اس صورت میں بھی لاگو ہوگی اگر متاثرہ بچے نے رضامندی ظاہر کی ہو۔ قانون میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ اگر متاثرہ فرد کی عمر 16 سال یا اس سے زیادہ...
پاکستان میں جاری خشک سردی کی لہر کے خاتمے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے دو اسپیلز کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے پندرہ دسمبر تک مری، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی علاقوں میں موسم سرد اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ انیس دسمبر کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ جڑواں شہروں میں اس دوران صرف بوندا باندی متوقع ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک کے مطابق...
دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، نوجوان مایوس نہ ہوں ،حکمران طبقہ نے قرضے معاف کرائے تعلیم ، صحت، تھانہ کچہری کا نظام تباہ کردیا ، الخدمت فاؤنڈیشن کی چیک تقسیم تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، نوجوان مایوس نہ ہوں، فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کریں۔ پاکستان سیاستدانوں ، جرنیلوں ، طاقتوروں کا نہیں عوام کا ہے۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار کے لیے بلاسود قرض فراہمی کا آغاز کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرآباد میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت عوام میں چھوٹے کاروبار کے آغاز کے لیے بلاسود قرض فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
ادارہ جاتی اصلاحات سے اچھی حکمرانی میں اضافہ ہو گا،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں،شہبا زشریف فنی ٹریننگ دے کر برسر روزگار کریں گے،نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک معاشی بحران سے نکل چکاہے،ترقی کی جانب رواں دواں ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات سے گڈگورننس میں اضافہ ہو گا، نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں،فنی ٹریننگ دے کر برسر روزگار کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار،معاون خصوصی ہارون اختر،برطانوی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی دی رائیٹ آنر ایبل بیرونیس چیپمین،اراکین پارلیمنٹ،کاروباری شخصیات و دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم...
1971 کی جنگ میں مشرقی اور مغربی محاذوں پر پاکستان آرمی کے جوانوں نے بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سلمان بیگ (ریٹائرڈ)نے 1971 کی جنگ کی آپ بیتی سناتے ہوئے کہا کہ 1971 میں بھارت نے مشرقی پاکستان پر حملہ کر کے جنگ کا آغاز کیا۔ میری یونٹ اس وقت مہرپور، جیسور سیکٹر میں تعینات تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 1971 کی جنگ کے دوران مجھے چارلی کمپنی میں تعینات کیا گیا، چارلی کمپنی کے کمانڈر میجر زاہد الاسلام انتہائی بہادر اور نڈر تھے۔ 9 دسمبر کو بریگیڈ کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسر نے اطلاع دی کہ بھارتی فوج کشتیا کے علاقے کی طرف حملہ کرنے آ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ...
سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی (NCM) نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی پیشگوئی کی ہے۔ حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ نچلے اور سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔ شدید بارش اور ممکنہ سیلاب موسمیاتی مرکز کے مطابق اتوار کو کئی صوبوں میں درمیانے سے شدید طوفانی بارشیں متوقع ہیں، جن کے ساتھ اولے اور فعال ہوائیں بھی چلیں گی جو گرد و غبار پیدا کر سکتی ہیں۔ متاثرہ صوبوں میں ریاض، قاسم، حائل، مدینہ، مکہ، الباحہ، عسیر، جازان اور مشرقی صوبے کے کچھ حصے شامل ہیں۔ شمالی سرحدیں، الجوف اور تبوک میں ہلکی تا درمیانی...
سلسلہ نقشبندی کی معروف ترین روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال فرما گئے۔ وہ کافی عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی سے دنیا بھر کے بڑی شخصیات کا تعلق تھا جن میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہیں۔ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی 1 اپریل 1953ء کو پاکستان کے شہر جھنگ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی خدمت، تبلیغ، تصوف، شریعت و سلوک کے فروغ اور لوگوں کو دین کے حقیقی پیغام سے روشناس کروانے میں صرف کی۔ ان کے افکار، خطبات، تصانیف اور روحانیت نے بے شمار لوگوں کی زندگیوں میں نور و ہدایت کا چراغ جلایا۔ ان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثے بنانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، 3 سے 4 کروڑ پاکستانی ڈیجیٹل اثاثے استعمال کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار ایکس چینجز کیلئے منظم، شفاف اور عالمی معیار کا راستہ کھول دیا، یہ اقدام نئی سوچ کی عکاسی اور ادارہ جاتی تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائنانس اورایچ ٹی ایکس کو این او سی کا اجرا نئی سوچ کا عملی قدم ہے، فریم ورک کے تحت...
تحریک انصاف نے پشاور میں منعقدہ جلسے میں مطلوبہ تعداد میں کارکن نہ پہنچانے پر ضلعی تنظیم کے 25 اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ یہ جلسہ 7 دسمبر کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا تھا، جس سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بھی خطاب کیا تھا۔ یہ پڑھیں: پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ: بہت جلد ڈی چوک جانے کی کال دوں گا، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا اعلان میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی قیادت نے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد یہ کارروائی کی، کیونکہ ضلعی تنظیم مقررہ تعداد میں کارکنوں کو جلسہ گاہ لانے میں ناکام رہی۔ پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ...
لیجنڈری فٹبالر میسی کے ساتھ بھارت نے بدترین اور ذلت آمیز مہمان نوازی کرکے شرمناک داستان رقم کردی۔ تفصیلات کے مطابق کولکتہ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کی شرمناک ناکامی کے باعث فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کو جان کے خوف سے اسٹیڈیم چھوڑنا پڑا۔ بھارت میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کے ساتھ جاہلانہ رویہ مودی کے بھارت کی اصل تصویر ہے۔ میسی کے ساتھ بد اخلاقی بھارتی عوام کی زہریلی ذہنیت اور بے حس مودی کے گھٹیا پن کی انتہا ہے۔ غاصب مودی کے ہندوتوا راج میں بھارت کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی معمول بن چکی ہے۔ اسٹیڈیم میں بے قابو ہجوم، مودی کے ’شائننگ انڈیا‘ کے جھوٹے دعووں کو ریزہ ریزہ کرگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لیونل میسی کا...
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 18 دسمبر تک کے لیے برف باری اور ممکنہ موسم کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی۔ ایڈوائزری کے مطابق بالائی خیبر پختون خوا، کوہستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔ 13 سے 15 دسمبر کے دوران مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی و مغربی پاکستان کے مختلف علاقوں میں اثر انداز ہوگا۔ ممکنہ موسمی صورتِ حال کے باعث دھند کی شدت میں بھی اضافہ متوقع ہے جبکہ برف باری کے باعث پہاڑی راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر اور بعض مقامات پر سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔ کوئٹہ، زیارت اور شمال مغربی بلوچستان کے بعض علاقوں میں ہلکی...
ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کی شناخت محمد ارسلان کے نام سے ہوئی، مسافر نے فلائٹ نمبر TK751 کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش کی، امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا۔ مسافر نے اٹلی جانے کے لئے اپنے بھائی محمد عمران کا پاسپورٹ اور ریذیڈنٹ کارڈ پیش کیا، مسافر کو بعد ازاں مزید کاروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ بیرون ملک سفر کے لئے ہمیشہ قانونی...
چین میں گزشتہ 30 برس سے جسم میں موجود ایک مریض کے معدے سے لائٹر نکال دیا گیا۔ ایمرجنسی گیسٹروسکوپی کے دوران ڈاکٹروں کو معدے میں ایک شے نظر آئی جس کی ساخت معدے کے تیزاب سے متاثر ہوچکی تھی۔ ابتدائی طور پر اس شے کو نکالنے کی کئی کوششیں کی گئیں، تاہم اس کی پھسلن والی سطح کے باعث کامیابی نہ مل سکی، بعدازاں میڈیکل ٹیم نے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اسے نکالنے کا عمل عارضی طور پر مؤخر کردیا۔ جب مریض سے اس شے کے بارے میں پوچھا گیا تو اسے 1990 کی دہائی کے اوائل کا ایک واقعہ یاد آیا، جب اس نے دوستوں کی شرط اور نشے کی حالت میں ایک پلاسٹک کا...
بلغاریہ کے صدر رومن رادیف آئندہ ہفتے پارلیمانی جماعتوں سے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مشاورت کا آغاز کریں گے۔ یہ اقدام ملک گیر بدعنوانی مخالف مظاہروں کے نتیجے میں حکومت کے خاتمے کے بعد کیا جا رہا ہے۔ رواں برس جنوری میں عنان اقتدار سنبھالنے والے وزیراعظم روزن ژیلیازکوف کی اقلیتی حکومت اس دوران عدم اعتماد کی 6 تحریکوں سے تو بچتی رہی، تاہم جمعرات کو ہونے والے سڑکوں پر نکلنے والے ہزاروں مظاہرین کے دباؤ کے باعث بالآخر ختم ہو گئی۔ صدر رادیف سب سے پہلے پارلیمنٹ میں سب سے بڑی جماعت کو حکومت سازی کے لیے مذاکرات کی دعوت دیں گے۔ اگر یہ کوشش ناکام ہوئی تو دوسری بڑی جماعت کو موقع دیا جائے گا۔ اس...
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے طلاق کے 3 دن بعد ازدواجی تعلقات قائم کرنے کے کیس میں شوہر کے خلاف درج زیادتی کا مقدمہ خارج کرتے ہوئے ایک نیا قانونی نکتہ طے کر دیا۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے تحت طلاق 90 دن مکمل ہونے سے قبل قانونی طور پر مؤثر نہیں ہوتی، اس لیے اس مدت کے دوران میاں بیوی کے درمیان ازدواجی تعلقات کو غیر قانونی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا کہ طلاق کے بعد 90 روز کے اندر شوہر کو رجوع یعنی طلاق منسوخ کرنے کا قانونی حق حاصل ہوتا ہے، اور اس مدت کے دوران نکاح برقرار تصور...
برطانوی ریئلٹی شو ’لو آئی لینڈ‘ سے مشابہ پاکستانی ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ کو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے پاکستان سے ہٹا دیا۔ اب تک اس پروگرام کی 50 اقساط نشر کی جاچکی ہیں۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’لازوال عشق‘ کے پیج سے جاری کردہ پیغام کے مطابق پروگرام سیاسی وجوہات کی بنا پر پاکستان میں دیکھا نہیں جاسکتا۔ شو کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ سیاسی وجوہات کی بنا پر ہمارا پروگرام پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکتا، جبکہ چند ممالک جن میں سعودی عرب، یو اے ای، کویت، برطانیہ، امریکا، فرانس اور جرمنی شامل ہیں، میں پروگرام کو بذریعہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این)...
پتوکی کے نواحی علاقے ہیڈبلوکی روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے۔حادثے میں 4افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کر لیے ۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر آر ٹی انڈیا نے وزیرِاعظم شہباز شریف کے حوالے سے شائع کی گئی ایک پوسٹ حذف کر دی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے لیے انتظار کرتے رہے۔ آر ٹی انڈیا نے وضاحت میں کہا ہے کہ یہ پوسٹ واقعات کی غلط عکاسی ہو سکتی تھی۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب وزیراعظم شہباز شریف ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں ایک بین الاقوامی فورم میں شرکت کے لیے موجود تھے۔ فورم کے موقع پر وزیراعظم نے متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جن میں ترک صدر رجب طیب اردوان، ایرانی صدر مسعود پزشکیان، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، کرغزستان کے...
کابل (ویب ڈیسک) طالبان حکومت نے باضابطہ دعوت موصول ہونے کے باوجود ایران میں افغانستان سے متعلق ہونے والے علاقائی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران کی میزبانی میں ہونے والے اس اجلاس میں پاکستان، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان، چین اور روس کے خصوصی نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ افغان وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیا احمد تکل نے ’’پژواک افغان نیوز‘‘ کو بتایا کہ اسلامی امارت کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والے علاقائی اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا، تاہم افغانستان اس اجلاس میں شریک نہیں ہو گا۔ انہوں نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان پہلے ہی مختلف علاقائی تنظیموں، فورمز اور دوطرفہ میکانزمز...
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں بیشتر صوبوں میں سولہ سال کی عمر میں ڈرائیونگ کی اجازت مل جاتی ہے۔ جرمنی میں سترہ سال کی عمر میں ڈرائیونگ لائسنسں مل جاتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں بھی نوجوانوں کو ملکی ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے ڈرائیونگ کی عمر اٹھارہ سال سے کم کرکے سولہ سال کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے عمر کی قید 18 کے بجائے 16 سال کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے قرارداد جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اور خصوصاً پنجاب میں نوجوانوں کی شرح میں تیزی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردِعمل پر اتفاق کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا، جس میں گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے پر نیا میکینزم لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور نافذ کیا جائے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیصلوں کے لیے مقررہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ 22دسمبر سے 7مارچ تک سردیوں کی تعطیلات، نوٹیفکیشن جاری مزید...
چین کے صوبہ سیچوان کے شہر چینگدو میں ایک شخص اس وقت شدید حیرت میں مبتلا ہو گیا جب طبی معائنے کے دوران انکشاف ہوا کہ اس نے جوانی میں جو لائٹر نگلا تھا، وہ گزشتہ 30 برس سے اس کے جسم میں موجود تھا۔ حیران کن طور پر 3 دہائیوں سے زائد عرصے تک اس ’غیر انسانی شے‘ نے اسے کوئی خاص تکلیف نہیں دی، تاہم ایک ماہ قبل اسے پیٹ میں مسلسل درد اور سوجن کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: کتے کے حملے کا نشانہ بننے والی خاتون کس عذاب سے گزر رہی ہے؟ متاثرہ شخص نے علامات کے بعد اسپتال سے رجوع کیا۔ اسپتال میں کیے گئے گیسٹرواسکوپی معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے ایک سیاہ رنگ...
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم 19 یہودی بستیوں کو باضابطہ طور پر قانونی حیثیت دے دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے اس حوالے سے منظوری دے دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ تجویز انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے پیش کی تھی، جسے پارلیمنٹ کی اکثریت نے منظور کر لیا۔ فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی ریاست اور مستقبل کے امن عمل کے لیے تباہ کن قرار دیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام اسرائیل کے اصل عزائم کو بے نقاب کرتا ہے، جن میں فلسطینی علاقوں کا الحاق،...
ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دبئی کے ایک خالی سڑک پر صرف ایک گاڑی کو سرخ بتی پر رکتے ہوئے دکھایا گیا ہے، باوجود اس کے کہ سڑک پر کوئی ٹریفک موجود نہیں تھی۔ یہ لمحہ دبئی میں نظم و ضبط اور ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کو اجاگر کرتا ہے۔ دبئی میں ایک بھارتی خاتون نیہا جیسوال کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹاگرام ویڈیو میں صبح 4 بجے خالی سڑک پر ایک گاڑی کو سرخ بتی پر صبر کے ساتھ رکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں اسکرین پر پیغام بھی نظر آتا ہے ’یہی وجہ ہے کہ دبئی مختلف محسوس ہوتا ہے، چاہے وقت کوئی بھی ہو، قوانین...
ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ ہونٹوں کا بار بار پھٹنا صرف موسم یا پانی کی کمی کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے اکثر اہم وٹامنز اور منرلز کی کمی بھی کارفرما ہوتی ہے۔ سردیوں میں یہ مسئلہ مزید شدت اختیار کر لیتا ہے جس سے شہریوں کو تکلیف، جلن اور زخموں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق وٹامن بی کمپلیکس خصوصاً بی ٹو (Riboflavin)، بی تھری، بی سکس اور بی بارہ کی کمی ہونٹوں کی خشکی، پھٹنے اور کناروں پر زخم بننے کا سبب بنتی ہے، جسے طبی اصطلاح میں اینگولر کیلائٹس کہا جاتا ہے۔ اسی طرح وٹامن سی کی کمی جلد کو کمزور کر دیتی ہے جس کے نتیجے میں ہونٹوں پر دراڑیں پڑ...
ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے، نظم و نسق کو مؤثر بنانے اور تعلیمی نتائج کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جاری اور مجوزہ اقدامات پر جامع گفتگو کی گئی اور ضلع میرپور کے سرکاری گرلز اسکولوں کو مستحکم بنانے پر زور دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر تحریکِ حقِ خود ارادیت انٹرنیشنل کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے جمعرات 11 دسمبر 2025ء کو برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ کے سٹی ہال میں لارڈ میئر آف بریڈفورڈ محمد شفیق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر بالخصوص ضلع میرپور میں تعلیمی شعبے کی بہتری، فروغ اور ادارہ جاتی استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اہم ملاقات میں جموں و...
ملک کے مختلف حصوں میں شدید سردی، دھند، بارش اور برفباری کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہونے لگے ہیں۔ پنجاب میں گھنی دھند کے سبب موٹر وے کے مختلف حصے ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 18 دسمبر تک ممکنہ موسمی صورتحال کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:دھند کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی، نوٹیفکیشن جاری ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ اسی طرح موٹر وے ایم فور گوجرہ سے عبدالحکیم تک اور موٹر وے ایم الیون لاہور سے سیالکوٹ تک بھی آمد و رفت معطل...
ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 25 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز بارکھان سے تقریباً 30 کلو میٹر مشرق میں واقع تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں نے احتیاطاً گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل کر محفوظ مقامات کا رخ کیا، انتظامیہ کے مطابق صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
افغانستان اور عراق میں امریکی سفیر کے طور پر تادیر خدمات سرانجام دینے والے زلمے خلیل زاد ایک بار پھر پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ اگلے روز انہوں نے ایک ٹویٹ کی: ’میں اس شخص کی ہمت اور عزم کو سلام پیش کرتا ہوں جو بے رحم اور بے شرم پاکستانی فوجی اسٹیبلشمنٹ کے سرد پانی کی توپوں کا سامنا کر رہا ہے۔ یہ منظر مجھے تیس سال پہلے چین کے تیان آن من اسکوائر کی یاد دلاتا ہے، جب ایک اور نوجوان نے کمیونسٹ پارٹی کے ٹینکوں کی قطار کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے کی جرات کی تھی۔‘ ان کی ٹوئٹ کو من و عن اس لیے پیش کیا کہ...
اسلام آباد؍ لاہور (نمائندہ خصوصی +این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک معاشی بحران سے نکل چکا ہے۔ ترقی کی جانب رواں دواں ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات سے گڈگورننس میں اضافہ ہو گا، نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں، فنی ٹریننگ دے کر برسر روزگار کریں گے۔ وہ نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، معاون خصوصی ہارون اختر، برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی بیرنس چیپمین، اراکین پارلیمنٹ ، کاروباری شخصیات و دیگر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کاروباری طبقے اور عوام کی جانب سے ان اصلاحات کا مطالبہ گزشتہ کئی دہائیوں سے تھا،سرمایہ کار ، صنعت کار تاجر...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا 56 واں اجلاس ہوا، جس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق، کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل اور گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے پر نیا میکنزم لانے کا فیصلہ کیا۔ دیگر اہم فیصلوں میں کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کیلئے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور کا نفاذ، مقدمات کے فیصلوں کیلئے مقررہ ٹائم لائنز پر سختی سے عملدرآمد، اور عدالتوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کیلئے قومی گائیڈلائنز کی تیاری شامل ہیں۔کمیٹی نے لاہور...
سیالکوٹ (نامہ نگار+آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کچھ سازشی عناصر اب بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، فیض حمید ملک کے ساتھ نہایت بھیانک کھیل کھیلتے رہے، فیض حمید اور عمران خان نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کی ان کو انجام تک پہچانا ضروری ہے، نواز شریف کو ہٹانے اور بانی کو لانے کے پراجیکٹ انچارج فیض حمید کے خلاف مزید قانونی کارروائی ہوگی۔۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا فیض حمید بانی پی ٹی آئی پروجیکٹ کے انچارج تھے، فیض حمید جب کور کمانڈر پشاور تھے اس وقت انہوں نے عمران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کچھ سازشی عناصر اب بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا فیض حمید بانی پی ٹی آئی پروجیکٹ کے انچارج تھے، فیض حمید جب کور کمانڈر پشاور تھے اس وقت انہوں نے عمران خان کی سیاست کو تقویت پہنچائی، دھاندلی کے ذریعے فیض حمید کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لایا گیا، پروجیکٹ بانی پی ٹی آئی کو لانے کے لیے اور بھی شخصیات کام کرتی رہیں۔انہوں نے کہا کہ 4 سال بانی پی ٹی آئی نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا، فیض اور بانی پی...
لاہور، وزیر آباد (خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، پاکستان سیاستدانوں، جرنیلوں، طاقتوروں کا نہیں عوام کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرآباد میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت عوام میں چھوٹے کاروبار کے آغاز کے لیے بلاسود قرض فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری ، صدر الخدمت پنجاب اکرام الحق سبحانی، نائب صدر الخدمت پاکستان ابرار احمد مگوں اور امیر ضلع ناصر محمود کلیر نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران طبقہ نے قرضے لے کر معاف کرائے ، انہوں نے تعلیم ، صحت اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) انسدادِ دہشتگردی اقدامات کی عدم تکمیل پر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں عالمی برادری افغان طالبان پر برس پڑی، جہاں عالمی برادری نے افغان طالبان رجیم کو دوٹوک انتباہ دے دیا۔ افغانستان میں طالبان رجیم کی جانب دہشت گردوں کی سرپرستی کے باعث پاکستان سمیت پورے خطہ دہشت گردی کی لپیٹ میں آچکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں متعدد ممالک کے مندوبین اور نمائندگان نے افغانستان کو دہشت گروں کی آماجگاہ قرار دیتے ہوئے عالمی فورم پر متفقہ تاثرات کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو کانگ نے خبردار کیا ہے کہ افغان سر زمین میں ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )تھانہ بارہ کہو کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئیں۔پولیس کے مطابق تھانہ بارہ کہو کی حدود کے اندر محلہ راجگان میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر تین لڑکیوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تاہم ان میں سے دو بعد میں دم توڑ گئیں۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق خواتین کی عمریں 30 اور 35 سال ہے اور دنوں خواتین کی لاشیں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور ملزمان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مری(مانیٹر نگ ڈ یسک)حکومت پنجاب کے محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے تحت ملکہ کوہسار کی ضلعی انتظامیہ نے موسم سرما کی طویل چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔مری کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہاڑی علاقوں مری اور کوٹلی ستیاں میں موسم سرما کی طویل چھٹیاں 22 دسمبر سے 7 مارچ تک ہوں گی۔مری اور کوٹلی ستیاں کے لیے موسم سرما کی چھٹیوں کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں سرکاری اور نجی پرائیویٹ اسکول، کالجز 9 مارچ کو کھلیں گے۔نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اسکولوں کے سربراہاں مڈٹرم کے امتحانات کی تکمیل یقینی بنائیں گے اور سرما کی چھٹیاں شروع ہونے سے قبل ہی نتائج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) 20 امریکی ریاستوں نے H-1B ویزا پروگرام پر عاید کی گئی نئی ایک لاکھ ڈالر فیس کے اطلاق پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نئی فیس تقریباً 100,000 ڈالر مقرر کی گئی ہے جو ویزا پروگرام کے تحت نئے درخواست دہندگان پر لاگو ہوگی۔ ریاستوں کا کہنا ہے کہ یہ فیس وفاقی قانون اور اندرونی قوانین جیسے Administrative Procedure Act اور کانگریس کی منظوری کے بغیر نافذ کی گئی، جس سے یہ غیر قانونی اور نقصان دہ ہے۔ریاستوں کا کہنا ہے کہ اس فیس سے تعلیم، صحت، تحقیق اور دیگر اہم خدمات میں کارکنوں کی فراہمی مشکل ہوجائے گی کیونکہ بہت سی یونیورسٹیاں، اسپتال اور عوامی ادارے...
لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اورنگ زیب نے کہا ہے کہ منی بجٹ نہیں لا رہے شاٹ فال کو کمپلائنس اور گڈ گورنس سے کور کریں گے۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس پالیسی ونگ بنائے گا اور ایف بی آر کو ڈی لنک کر دیا جائے گا۔ پی آئی اے کی نجکاری کے لئے بڈنگ 23 دسمبر کو ہو گی۔ اس کے بعد 3 ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری ہو گی جس کے بعد مذید 3 ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی۔ پالیسی ریٹ 24 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آ گیا ہے، اگر افراط زر کی شرح اسی طرح رہی تو یہ سنگل ڈیجٹ ہو جائے گا۔ گزشتہ مالی سال ترسیلات زر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-01-15 مری(مانیٹر نگ ڈ یسک)حکومت پنجاب کے محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے تحت ملکہ کوہسار کی ضلعی انتظامیہ نے موسم سرما کی طویل چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔مری کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہاڑی علاقوں مری اور کوٹلی ستیاں میں موسم سرما کی طویل چھٹیاں 22 دسمبر سے 7 مارچ تک ہوں گی۔مری اور کوٹلی ستیاں کے لیے موسم سرما کی چھٹیوں کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں سرکاری اور نجی پرائیویٹ اسکول، کالجز 9 مارچ کو کھلیں گے۔نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اسکولوں کے سربراہاں مڈٹرم کے امتحانات کی تکمیل یقینی بنائیں گے اور سرما کی چھٹیاں شروع ہونے سے قبل ہی...
شیخوپورہ؍ فیروزوالہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) وفاقی وزیر غذائی تحفظ و ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو سیاسی مداخلت پر سزا ملی ہے، اب سیاستدانوں کے خلاف غلط فیصلے کرنے اور انہیں سزا دینے والے سابق ججز کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سابق ججز نے نواز شریف کیخلاف ایسے فیصلے کیے اور آئین کو ری رائٹ کیا جو کہ آئین کے آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتے ہیں۔ فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی نے مل کر ملک کے ساتھ ایسا کھلواڑ کیا جس سے ملکی وقار دنیا بھر میں مجروع ہوا۔ پاکستان کے ہمدرد اور دوست ملکوں نے بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ہمارا اعلان پرامن پاکستان بین المذاہب ہم اہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے بانی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی ہدایت پر صوبہ بلوچستان کہ ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ بمقام میزی اڈ ا میں پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صوبہ بلوچستان کے صدر نثار خان اٹک زئی نے کی ،ریلی میں افواج پاکستان زندہ باد پاکستان زندہ کے نعر وں سے بلوچستان کی فضا گونجتی رہی اس موقعے پر صدر نثار خان اٹک زئی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ریلی افواج پاکستان کے حق میں اپنے بانی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی ہدایت پر پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی ہے اور ہمافواج پاکستان کے ساتھ کھڑے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت ) ٹنڈوجام میں بہن کے حصہ کے زمین پر بھائی کے بیٹے نے قبضہ کرلیا بہن اور اس کے بچے پریشان اور اپنے بھائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے نواحی علاقہ کھٹیان کے رہائشی نے اپنی والدہ اور اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ اپنے بااثر ماموں زاد بھائی کے خلاف پریس کلب ٹنڈوجام پر احتجاجی مظاہرہ کیامتاثرہ محنت کش رحیم بخش کھٹیان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے ماموں کے بیٹے وزیر کھٹیان نے اس کی والدہ کے حصے میں آنے والی زرعی زمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور بار بار مطالبے کے باوجود حصہ دینے سے انکار کر رہا ہے حیم بخش کے مطابق،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-4-13 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پسماندہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی بھائی خان ویلفیئر کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔ان خیالات کا اظہار بھائی خان ویلفیئر کے فاؤنڈر جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین ارائیں نے 20 دسمبر کو بھائی خان ویلفیئر و حیدراباد انڈس لائنز کلب کے مشترکہ اشتراک سے گجراتی پاڑہ میں ایک روزہ مفت ائی کیمپ منعقد کرنے کے حوالے سے تعلقہ افس لطیف اباد سچل سرمست ٹاؤن یو سی 89 میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں تعلقہ چیئرمین حاجی عبدالحمید مٹھو۔وائس چیئرمین اکرم شاہ۔صدر حسن لالا۔قاضی شکیل۔محمد اسحاق۔محمد اکبر شاہ۔امجد علی شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ائی کیمپ کے انتظامات کو بہترطور پر بنانے کیلئے اپنے تمام تر وسائل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-4-7حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید فتح محمد رضوی نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں تعلیمی مسائل فوری طور پر حل کرکے یونیورسٹی فیسوں میں کمی کی جائے اورطلبہ تنظیموں کے فوری انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ طلبہ اپنی نمائندگی کے ساتھ پالیسی سازی میں حصہ لے سکیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کچھ عرصہ قبل طلبہ یونین پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا،تاہم اس کے باوجود تاحال طلبہ یونین کے انتخابات کا اعلان نہیں کیا گیاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ سیاست پر پابندی کے خاتمے سے طلبہ میں سیاسی شعور پروان چڑھے گا اور ملک کو باصلاحیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-4-6ہنگورجہ (نمائندہ جسارت)سنی سلامتی پاکستان کے جانب سے یوم حضرت ابوبکر صدیق رضہ کے موقع پر سنی سلامتی پاکستان صوبہ سندھ کے رہنماء غازی سید محمد پریل شاھ بخاری،عبدالرب عثمانی ،غلام عباس خاصخیلی اور دیگر کی قیادت میں گڈیجی سے گائوں ملہیرانی سولنگی تک موٹر سائیکل ،رکشہ،کار ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے شان صحابہ زندہ باد کے نعرے بازی کررہیں تھے۔ راصب خان اسٹاف رپورٹر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-4-5سکھر (نمائندہ جسارت)سکھر پولیس نے شادیوں اور دیگر خوشی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے مکمل پابندی عائد کر دی ھے۔ ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی یا کسی بھی خوشی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ نہ صرف انسانی جان کے لیے انتہائی خطرناک ہے بلکہ قانوناً سنگین جرم بھی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ایس ایس پی سکھر کے مطابق ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی اور ان پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ملزمان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 337-H(2)...
لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اداروں میں کچھ لوگ ہیں جو عمران خان کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں۔ پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ آج بھی کہتا ہوں کہ عمران خان کے لیے سہولت کاری موجود ہے۔ جاوید لطیف نے کہا کہ سہولت کاری کی کھڑکی اب بھی کھلی ہے جو کل کو ایک دروازہ بھی بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے جن سے فیصلے لیے وہ آج کئی بڑے نام بن چکے یا بااختیار ہوچکے، ان کے ساتھ دیگر لوگوں کو بھی کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف نے گوجرانوالہ میں...
فیض حمید کیخلاف مزید چارجز ہیں، سازشی عناصر اب بھی عمران خان کو واپس لانےکےلیے کوشاں ہیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق آئی ایس آئی سربراہ فیض حمید کو 2017 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی برطرفی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف ابھی اور چارجز بھی ہیں، کچھ سازشی عناصر اب بھی عمران خان کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ‘آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کو 15 ماہ تک چلنے والے مقدمے میں سزا سنائی گئی، ابھی اور بھی الزامات ہیں جن پر جلد قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔ وزیر دفاع نے الزام لگایا کہ "فیض حمید کی نگرانی میں نواز شریف کو ان کے عہدے سے ہٹایا گیا اور عمران کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران میں خواتین کے لیے لباس کے سخت ضوابط رائج ہیں، مگر اب ڈیزائنر کچھ اس انداز کے ملبوسات متعارف کروا رہے ہیں کہ ایرانی اسلامی کوڈ کا خیال بھی رکھا جائے اور فیشن کا بھی۔اسلامی جمہوریہ ایران میں خواتین کے لیے لباس کے لیے سخت ضوابط موجود ہیں۔ عمومی طور پر سیاہ یا گہرے رنگوں کے لباس پہن کر ان ضوابط پر عمل کیا جاتا ہے، مگر اب فیشن ڈیزائنرز ہلکے رنگوں کے ملبوسات بھی تیار کر رہے ہیں۔ایران میں سن 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد خواتین کے لیے لباس کا سخت کوڈ متعارف کروایا گیا تھا، جس میں خواتین کو سر اور گردن فےکو ڈھانپنا لازمی ہوتا ہے جب کہ لباس ڈھیلا پہنا جاتا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن نے یوکرین کے خلاف جنگ میں روسی فوج کے ساتھ خدمات انجام دینے والے فوجیوں سے ملاقات کی۔ دارالحکومت پیانگ یانگ میں ایک تقریب میں انہوں نے وہیل چیئر پر زخمی فوجیوں کو گلے لگایا۔ سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق کم جونگ ان نے کورین پیپلز آرمی کے انجینئرز کی 528 ویں رجمنٹ کی واپسی پر ان کو ہیرو قرار دے کر ان کی تعریف کی۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
جمعیت اتحاد العلما کراچی کا وفد ناظم اعلیٰ مولانا عبدالوحید کی سربراہی میں نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت و دعائے مغفرت کررہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جمعیت اتحاد العلما کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید کی سربراہی میں جمعیت اتحاد العلما کراچی کے وفد نے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل کے ایم سی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کی ۔ وفد میں جمعیت اتحاد العلما کراچی کے نائب صدور مولانا یامین منصوری، مولانا نسیم خان ، صدر ضلع شمالی مفتی فیاض الرحمن ، صدر ضلع قائدین مولانا حفیظ الرحمن بھی شامل تھے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) محب قومی سماجی کونسل، اسلامی جمہوی اتحاد سندھ، شہداو غازی بانیان پاکستان یاد گار کمیٹی اور راجپوتانہ قاضی اتحاد کے ایک مشترکہ وفد نے تحریک پاکستان کے رہنما شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی کی 76ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے اسلامیہ کالج کے احاطے میں ان کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی فاتحہ کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی وفد میں زاہد حسین، اسلم غوری، سردار طارق یوسف، راؤ کامران، راؤ خورشید، عبد اکبیر خان اور ڈاکٹر کہکشان و دیگر شامل تھے جس کی قیادت اسلم خان فاروقی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، اقبال ٹائیگر اور راؤ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان شہر میں خونی ڈمپر و ٹینکرز سے بڑھتی اموات ، ای چالان کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے و حکومتی نااہلی و بے حسی کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈیسک) وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی تعددا کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔ سرکاری دستاویز کے مطا بق وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں، منسلک محکموں، ذیلی دفاتر اور آئینی داروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کی تعداد 31 ہزار 455ہے۔ رپورٹ کے مطابق 38 وزارتوں اور ڈویژنوں میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 81 ہزار 581 ملازمین کام کرتے ہیں، ان میں سے مرد ملازمین کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 126 اور خواتین کی تعداد 31 ہزار 455 ہے۔ اس طرح خواتین کے تناسب کی شرح 5 اعشاریہ 83 فیصد ہے، تازہ ترین ڈیٹا حاصل کرنے کیلیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ایک نیا مراسلہ ارسال کردیا جس میں خواتین کیلیے...
اہل کراچی کے مسائل حل نہ کیے تو شہر خاموش نہیں رہے گا، منعم ظفر کا19دسمبر کوشہر بھر میں دھرنوں کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں خونی ٹینکرز و ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی بڑھتی اموات، ای چالان کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے، حکومتی بے حسی، تباہ حال انفرااسٹرکچر، شہریوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف نمائش چورنگی پر دھرنے کے شرکا سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر اہل کراچی کے مسائل حل نہ کیے تو شہر خاموش نہیں رہے گا۔ حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں، شہری گھروں سے نکلیں گے اور اپنے مسائل حل کرائیں گے۔ ہم گلی گلی جائیں گے اور عوام کو اکٹھا کریں گے اور ظالمانہ نظام کے خلاف جمعہ19دسمبر کو شارع فیصل، شاہراہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-8-5 لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کر چکے، آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے، یہ اضافی شرط نہیں عملی اقدام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سول سرونٹس اور تمام پارلیمنٹرینز کے اثاثے 31 دسمبر کو ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں۔ آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے، اس حوالے سے قانون سازی کر چکے ہیں، یہ اضافی شرط نہیں عملی اقدام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نوکریاں پیدا کرنا حکومت کا کام نہیں، یہ کام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-8-3 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے امریکا پر انحصار ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ نے بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ برطانیہ کی مسلح افواج کے وزیر کرنل ایسکاٹ کارنز نے کہا ہے کہ جنگ کے سائے یورپ کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں ، برطانیہ کو تیار ہونا ہوگا، برطانیہ کے خلاف دشمن انٹیلی جنس سرگرمیوں میں گزشتہ سال کے دوران 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔برطانوی وزیر افواج نے زور دیا کہ ناٹو ملکوں کو جنگی تیاروں کے لیے رقم بڑھانی ہوگی، پچھلے50، 60 سال سے برطانیہ نے اپنا دفاع امریکا کو آؤٹ سورس کیا ہوا تھا لیکن اب برطانیہ کو اپنے دفاع کے لیے امریکا...
وزیر آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن الخدمت فائونڈیشن کے تحت بلاسود قرض فراہمی کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد نئے بلدیاتی نظام کی باتیں تاخیری حربے استعمال کرنے کی کوشش ہے، جماعت اسلامی اسلام آباد کے تمام وارڈز میں اپنے کونسلرز کھڑے کرے گی اور انتخابی میدان میں بھرپور قوت کے ساتھ اترے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، سیکرٹری جنرل زبیر صفدر، نائب امرا اور دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکومت نے اسلام آباد میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-08-25 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں جبری گمشدگیوں اور کمرشل مقدمات پر مؤثر ردعمل کا فیصلہ کیا گیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کا56 واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے شرکت کی۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل اور گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے پر نیا میکنزم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔دیگر اہم فیصلوں میں کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے کمرشل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-08-23 اسلام آباد(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی اداروں کے بجائے وفاقی کونسل کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں ، اسلام آباد کو بااختیار بلدیاتی نظام دیا جائے۔وفاقی کونسل کا شوشہ وفاقی دارالحکومت کے عوام کو ان کی آئینی اور جمہوری حق سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔آئین پاکستان کا آرٹیکل 140-A واضح طور پر بااختیار اور منتخب بلدیاتی نظام کی ضمانت دیتا ہے، مگر وفاقی کونسل کے نام پر ایک غیر منتخب ڈھانچہ مسلط کرنا اس آئینی تقاضے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈائریکٹر میڈیا سیل جماعت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-08-22 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف زرداری کا لاہور میں تیسرا روز بھی مصروف ترین گزرا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس میں آصف زرداری سے مختلف سیاسی شخصیات نے ملاقاتیں کیں، صدر مملکت سے ملاقات کرنے والوں میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ، پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر شاہین، مرتضیٰ محمود، علمدار قریشی ، ملک مظہر ، نواب شیر وسیر شامل تھے۔ دوسری جانب آصف زرداری نے مظفر گڑھ سے صوبائی سیٹ پر ضمنی الیکشن جیتنے پر علمدار قریشی کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ہو رہے ہیں، پیپلزپارٹی کے کارکن تیاری کریں، جیالوں کو کہتا ہوں کہ عوامی رابطہ مہم تیر کریں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-08-17 لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے طلاق دینے کے 3 دن بعد ازدواجی تعلقات قائم کرنے کے معاملے پر شوہر کے خلاف درج زیادتی کا مقدمہ خارج کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے تحت طلاق 90 دن مکمل ہونے سے قبل قانونی طور پر مؤثر نہیں ہوتی، اور اس نے مقررہ مدت کے اندر چیئرمین یونین کونسل کے روبرو رجوع بھی کر لیا تھا لہٰذا قانونی طور پر خاتون اس کی بیوی تھی اس لیے اس مدت کے دوران ازدواجی تعلقات کو غیر قانونی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ ان حقائق سے خاتون نے بھی انکار نہیں کیا اس لیے قانون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251214-08-16 لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کوفروغ دیا۔ لاہور پریس کلب میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کراچی سے پشاور اور گلگت سے گوادر تک چپے چپے پر نوازشریف کے منصوبے ہیں۔ سازش کے ذریعے نوجوان نسل کوگمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے ذہن میں نوازشریف سے متعلق زہربھرا گیا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نوازشریف معمار پاکستان ہیں آج بھی ترقی کا سفر شہبازشریف اور مریم نواز اچھے انداز سے کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینئرصحافیوں کے درمیان موجودگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-08-13 لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک) ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلیے عمر کی حد 18 کے بجائے 16 سال کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے قرارداد جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اور خصوصا پنجاب میں نوجوانوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ وہ رہا ہے، انہیں ملکی ترقی کے دھارے میں لانے اور معیشت میں شامل کرنے کیلیے ڈرائیونگ کی عمر ا18 سے کم کر کے 16 سال کی جائے۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ کینیڈا میں بیشتر صوبوں میں 16 سال کی عمر میں ڈرائیونگ کی اجازت مل جاتی ہے، جرمنی میں 17 سال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-08-12 کراچی( اسٹاف رپورٹر) نواب خاندان تاجپور کے چشم و چراغ، اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے سابق ناظم عبدالواحد لغاری کے بھائی، جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری نواب مجاہد بلوچ ، تنظیم اساتذہ کے مرکزی رہنما پروفیسر نصراللہ لغاری کے چچا اور رہبر ادبی سوسائٹی کے روح رواں نواب عبد الرحمن لغاری انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ ہفتہ کو درگاہ نواب فقیر ولی محمد لغاری تاجپور نزد ٹنڈو جام میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا نمازجنازہ میں علاقے کے سیاسی سماجی رہنما جماعت اسلامی کے ذمے داران اورقریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف، سینئر رہنمااسد اللہ بھٹو،ناظم عمومی محمد دین منصوری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-08-10 اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈیسک) وفاقی پولیس کے 2 اہلکاروں کا گینگ بنا کر اغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ملزمان نے سونے کے تاجر کو اٹھایا، پرائیویٹ ٹارچرسیل میں رکھ کر تشدد کیا اور 2 کروڑ روپے چھین لیے۔ ذرائع کے مطابق تاجر کو بدترین تشد د کا نشانہ بنایا گیا، پیسے لینے کے بعد سادہ کاغذوں پر انگوٹھے لگوانے اور کسی کو نہ بتانے کی قسمیں دے کرچھوڑا گیا۔ ایس پی صدر علی کاظم نے انکوائری کرکے دونوں اے ایس آئی کو قصور وار قرار دے دیا جس کے بعد دونوں اے ایس آئی اور ساتھیوں سمیت ملزمان پر مقدمہ درج کرلیا اور تمام 5 ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-08-4 اسلام آ باد(مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیراعظم شہباز شریف اور برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی و افریقا بیرونس جینی چیپ مین نے اہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظمشہباز شریف سے برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی و افریقا بیرونس جینی چیپ مین نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم اور بیرونس چیپ مین نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول ترقیاتی تعاون، موسمیاتی تبدیلی، اقتصادی مشغولیت اور وسیع تر علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے اس دورے کو دو طرفہ مذاکرات کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع قرار دیتے ہوئے اس کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251214-08-1 لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک ) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 11 جنوری تکچھٹیاں ہوں گی۔تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز 10 جنوری تک بند رہیں گے، 11 جنوری بروز اتوار ہفتہ وار چھٹی ہوگی، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری پرائیویٹ اسکولز 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے پیش گوئی کی ہے.این ڈی ایم اے کی جاری ایڈوائزری میں 13 سے 18 دسمبر 2025 کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ایڈوائزری کے مطابق بالائی خیبر پختونخواہ، کوہستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے، 13 سے 15 دسمبر کے دوران مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی و مغربی پاکستان کے مختلف علاقوں میں اثر انداز ہو گا۔ممکنہ موسمی صورت حال کے باعث دھند کی شدت میں بھی اضافے کا امکان ہے، میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبرپختونختوا کے ضلع ٹانک میں اتوار کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ضلعی انتظامیہ نے اتوار کو کرفیو کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق ضلع ٹانک کی سب ڈویژن جنڈولہ میں کرفیو کے باعث بازار بند رہیں گے جبکہ کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہو گی۔ضلع ٹانک کے کوڑ قلعہ، خرگی شاہراہ بھی ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق مندرجہ بالا شاہراہوں پر داخلہ سختی سے منع ہے۔ اور صرف ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ راستوں پر پولیس یا سیکورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔مزید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اداروں میں کچھ لوگ ہیں جو عمران خان کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں۔پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ آج بھی کہتا ہوں کہ عمران خان کے لیے سہولت کاری موجود ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ سہولت کاری کی کھڑکی اب بھی کھلی ہے جو کل کو ایک دروازہ بھی بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے جن سے فیصلے لیے وہ آج کئی بڑے نام بن چکے یا بااختیار ہوچکے، ان کے ساتھ دیگر لوگوں کو بھی کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف نے گوجرانوالہ میں جن پانچ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اتوار 14 دسمبر کو نیو یارک میں ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی ٹور اور پلیئرز فین مومنٹ ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ شام پانچ بجکر 30 منٹ پر ٹائمز اسکوائر پر موجود ہوں گے اور پاکستان سپر لیگ کی گلوبل اسپرٹ کو مداحوں کے ساتھ منائیں گے۔ پریس ریلیز میں نیو یارک میں موجود پاکستان کرکٹ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل مداحوں کو اس منفرد فین انگیجمنٹ مومنٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔
—فائل فوٹو کراچی ایئر پورٹ کے جناح ٹرمینل پر غیر ملکی ایئر لائن کے دفتر سے لاش برآمد ہوئی ہے، لاش غیر ملکی ایئر لائن کے اسٹیشن منیجر کی ہے۔ایئر لائن کے عملے نے آج شام دفتر کھولا تو لاش ملی، پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف کو قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، پولیس اور میڈیکل ٹیموں کو اطلاع کر دی گئی ہے۔ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
5 روز قبل گلیات کے علاقے سے مقامی افراد کی مدد سے پکڑا گیا تیندوا وائلڈ لائف حکام کے لیے امتحان بن گیا۔ تیندوے کو تا حال قدرتی ماحول میں واپس نہیں چھوڑا جا سکا ہے۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق تیندوا بدستور بپھرا ہوا ہے، خونخوار ہونے کے باعث وہ کسی کو بھی کوئی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ایسی حالت میں تیندوے کو فوری جنگل میں چھوڑنا ممکن نہیں۔تیندوے کی چند دن مزید نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اسے سفاری پارک یا چڑیا گھر منتقل کرنے کا آپشن بھی زیرِ غور ہے۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق تیندوا مکمل تندرست ہے اور اسے گوشت سمیت مناسب خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔