شیخوپورہ؍ فیروزوالہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) وفاقی وزیر غذائی تحفظ و ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو سیاسی مداخلت پر سزا ملی ہے، اب سیاستدانوں کے خلاف غلط فیصلے کرنے اور انہیں سزا دینے والے سابق ججز کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سابق ججز نے نواز شریف کیخلاف ایسے فیصلے کیے اور آئین کو ری رائٹ کیا جو کہ آئین کے آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتے ہیں۔ فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی نے مل کر ملک کے ساتھ ایسا کھلواڑ کیا جس سے ملکی وقار دنیا بھر میں مجروع ہوا۔ پاکستان کے ہمدرد اور دوست ملکوں نے بھی منہ پھیر لیے تھے، بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سیاست سے مائنس ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ میں سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود کے بھائی اور مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری کاشف عارف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیر اشرف رسول ایم پی اے، شہباز احمد چھینہ، میاں منو راقبال، سید سجاد حسین شاہ ، رانا ممتاز مون خان، بینش قمر ڈار، میاں اعجاز احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی میں مثبت سوچ رکھنے والے عناصر بھی موجود ہیں، وزیراعظم کی جانب سے متعدد بار مذاکرات کی پیش کش کی گئی مگر کوئی مثبت جواب نہیں آیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اسلام آباد: وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین قومی زیتون فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251213-08-37

 

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • رانا تنویر: نواز شریف کا نظریہ آج بھی سویلین سپرمیسی کا عکاس ہے
  • نواز شریف کا نظریہ آج بھی سویلین سپر میسی کا ہے: رانا تنویر
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین قومی زیتون فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • پاکستان کا موسم سپریم کوالٹی زیتون کی کاشت کیلئے آئیڈیل ہے: رانا تنویر
  • کے پی کے وزیر اعلیٰ آئے روز اڈیالہ جیل کے باہر تماشا لگا دیتے ہیں؛ یہی رویہ رہا تو گورنر راج ناٖفذ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ؛ وفاقی وزیر رانا تنویر
  • پاکستان کا موسم اعلیٰ معیاری زیتون کی کاشت کیلئے نہایت موزوں ہے: رانا تنویر حسین
  • فیض حمید 9 مئی کیسز میں عمران خان کے خلاف گواہی اور شواہد دیں گے، جنرل باجوہ کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، فیصل واوڈا
  • فیض حمید نے ذاتی ایجنڈا چلایا، بانی پی ٹی آئی بھی ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ
  • فیض حمید کی سزا کا فیصلہ تاریخی ہے، یہ پیغام ہے کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ کی جائیں: بلاول بھٹو زرداری