نواز شریف کا نظریہ آج بھی سویلین سپر میسی کا ہے: رانا تنویر
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین—فائل فوٹو
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ن لیگی صدر نواز شریف کا نظریہ آج بھی سویلین سپر میسی کا ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کے انفرااسٹرکچر کو جدید بنیادوں پر استوار کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم کو بھی مسلم لیگ ن کی جدوجہد کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری رائے میں ملکی استحکام میں تسلسل رہنا بہت ضروری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رانا تنویر
پڑھیں:
نواز شریف جدید پاکستان کے معمار ہیں، جنوبی ایشیا میں پہلی موٹروے انہی نے بنوائی: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے لاہور پریس کلب میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں آنے کے بعد نئی نسل کے ذہنوں میں ایک منظم سازش کے تحت زہر بھرا گیا اور نواز شریف کے بارے میں غلط تاثر پیدا کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ 70 اور 80 کی دہائی میں میاں نواز شریف نے ایشیا کی سب سے بڑی اسٹیل فیکٹری قائم کی، اور آج بھی تصاویر موجود ہیں جن میں ایوب خان اس فیکٹری کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی وزیر نے بھی اس فیکٹری کا دورہ کیا، لیکن نئی نسل کو اس کی اہمیت سے ناواقف رکھا گیا۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ نواز شریف نیشنلائزیشن کے دردناک وقت سے گزرے، اور بہت سے لوگ 1985 سے پہلے کی تاریخ بھول جاتے ہیں، یا اس کا ذکر نہیں کرتے۔ 1985 کے بعد ہی خدمت اور ترقی کی سیاست کا آغاز ہوا، اور آج پشاور سے کراچی، گلگت سے گوادر تک ہر ترقیاتی منصوبے کی تختی نواز شریف کے نام کی نظر آتی ہے۔ انہوں نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ منصوبہ نہ ہوتا تو لاہور میں دل کے مریضوں کا کیا ہوتا۔ اسی طرح راولپنڈی کا انسٹیٹیوٹ جی بی اور کے پی کے کے مریضوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں سیاسی مخالفت ضرور ہوتی تھی، لیکن یہ کبھی دشمنی میں تبدیل نہیں ہوئی۔ کسی جماعت نے کبھی آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا، اور کسی کی خوشی یا غمی میں شریک نہ ہونے کا ایسا واقعہ بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں نفرت کے بیج بوئے گئے، ذاتی انا کی تسکین اور مفاد کے لیے دفاعی اداروں پر حملے کیے گئے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جھوٹے انصاف اور تبدیلی کے نعرے لگاکر ملک میں تباہی اور بربادی پھیلائی گئی، لیکن خوش قسمتی ہے کہ اس شخص سے نجات ملی۔ ان کی سیاست سے لسانیت اور نفرت کی بو آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 12 سالہ دور میں خیبرپختونخوا میں بنیادی ترقیاتی کام بھی نظر نہیں آئے، اور کوئی بڑا اسپتال جیسے پی آئی سی نہیں بنا۔
وزیر اطلاعات نے موٹروے کی مثال دی اور کہا کہ جب نواز شریف نے موٹروے بنائی، اس وقت جنوبی ایشیا میں ایک بھی موٹروے موجود نہیں تھی۔ یہ موٹروے اتنی مضبوط تھی کہ جنگی حالات میں جہاز بھی اتر سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر ترقیاتی منصوبے پر نواز شریف اور ان کے خاندان کی چھاپ ہے، اور سیاسی حریف کی عیادت کرنا بھی ان کی انسانیت کی مثال ہے۔ اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی انہوں نے میثاق جمہوریت پر زور دیا۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ کسی شک کی گنجائش نہیں کہ نواز شریف جدید پاکستان کے معمار ہیں۔