اٹلی: آثار قدیمہ کے خزانے لوٹنے والے درجنوں چور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روم : اطالوی حکام نے اثار قدیمہ کے مقبروں میں تاریخی نوواردات کے چوری میں ملوث درجنوں چوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق اعلیٰ حکام نے مقبروں کے 34 چوروں کو گرفتار کرلیا ہے، جن پر سسلی اور پڑوسی علاقے کلابریا میں آثار قدیمہ کے مقامات سے خزانے لوٹنے میں ملوث ہونے کا شبہہ ہے۔ اٹلی میں فنی اور آثار قدیمہ کے ورثے کی لوٹ مار صدیوں پرانا مسئلہ ہے جبکہ قومی جینڈر میری کی آرٹ کرائمز فورس نے پچھلے چند سال میں چوری شدہ نوادرات کی بازیابی میں کچھ کامیابی حاصل کی ہے۔
پولیس اور پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق سسلی میں 9 افراد کو مجرمانہ سازش، ثقافتی املاک کی چوری، چوری شدہ سامان کی اسمگلنگ اور جعل سازی کے الزامات میں احتیاطی حراست میں رکھا گیا ہے اور 14 افراد کو گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ افسران نے تقریباً 10 ہزار نوادرات ضبط کیے جن میں 7 ہزار سکے شامل ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قدیمہ کے
پڑھیں:
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج‘ ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-01-13
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ ڈیفنس سی میں شہری پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے نواز شریف انڈرپاس کے قریب رنگ روڈکو پیدل عبورکیا۔ ایف آئی آرکے متن میں کہا گیا کہ ملزم نے ٹریفک میں خلل ڈال کردوسروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈالی۔