لندن کے میوزیم سے 600 تاریخی نوادرات چوری
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-06-11
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی شہر بریسٹل میں واقع میوزیم سے 600 سے زائد قیمتی نوادرات چوری کر لیے گئے جن میں برطانوی نوآبادیاتی دور کے کئی بھارتی نوادرات بھی شامل ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ رات 2بجے برٹش ایمپائر اینڈ کامن ویلتھ کلیکشن میں پیش آئی۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 4مشتبہ افراد سی سی ٹی وی میں نظر آئے ہیں جن کی جسمانی ساخت کے ذریعے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چوری شدہ نوادرات میں ہاتھی دانت سے تیار کردہ بدھ مت کا مجسمہ اور ایسٹ انڈیا کمپنی کے ایک افسر کی بیلٹ بکل بھی شامل ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
القرآن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-01-1