Jasarat News:
2025-12-12@03:56:45 GMT

جیکب آباد :سیپکو کی تارچوری پکڑی گئی

اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-2-2
جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں سیپکو کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کی تار کی چوری پکڑی گئی ،300من وزیر تاریں ٹریکٹر میں چوری کرکے لیجاتے ہوئے پولیس نے پکڑ لیا۔ جیکب آباد میں سیپکو کی ہائی ٹرانسمیشن تاروں کی چوری پکڑی گئی ہے تھانہ میرپور کی حدود چندران کے قریب مبارکپور سے آنے والے ٹریکٹر سے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سیپکو کی 300من سے زائد وزنی تاریں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیپکو کی

پڑھیں:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاکروب آسامیوں کے بارے بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں ’’صرف مسیحی‘‘ لکھنے پر پابندی عائد کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے فیصلہ جاری کیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں ’’صرف کرسچن‘‘ کے بجائے ’’شہری‘‘ لکھا جائے، سیوریج ورکرز کو زہریلی گیسوں اور جان لیوا ماحول میں بغیر حفاظتی انتظامات چھوڑ دینا سنگین غفلت ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ سیوریج ورکرز مشینی پرزے نہیں، انہیں مکمل حفاظتی سامان اور سہولیات دی جائیں۔فیصلے میں عدالت نے سیوریج ورکرز کی ہلاکتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کیا اور ملک بھر میں جامع حفاظتی اقدامات کیلئے ہدایات جاری کیں، فیصلے میں کہا گیا کہ تمام متعلقہ محکمے دو ماہ میں تفصیلی عمل درآمد رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو جمع کرائیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں کم ازکم تنخواہ ہزار ڈالر کرنیکی درخواست مسترد
  • سندھ ہائی کورٹ بار کی ایمان مزاری کے خلاف عدالتی کارروائی کی شدید مذمت
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان ملاقات کے دوران محو گفتگو ہیں
  • حیدرآباد: قاسم آباد کے افراد اپنے جائز مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
  • بلوچستان: جرگے نے چوری کے شبے میں 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلا دیا
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاکروب آسامیوں کے بارے بڑا فیصلہ سنا دیا
  • کولمبو:ـ وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری ہائی کمیشن آف پاکستان میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
  • جیکب آباد،سیپکو کی موسم سرما میں بھی بلاجواز غیراعلانیہ و بدترین لوڈشیڈنگ جاری
  • جج کے چیمبر سے چھوٹی مگر غیر معمولی چوری، مقدمہ درج