کانگریس نے انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمنٹ میں ہوئی بحث پر امت شاہ کے جواب کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل، مشین ریڈیبل، شفاف ووٹر رول دینے پر ایک لفظ نہیں کہا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں "انتخابی اصلاحات" پر بحث آج ختم ہوگئی۔ 2 دنوں تک چلی اس بحث کا جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جواب دے رہے تھے، تو کچھ اپوزیشن لیڈران مایوس کے ساتھ ساتھ ناراض بھی نظر آئے۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی بھی ان لیڈران میں شامل ہیں، جو امت شاہ کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ کا "ووٹ چوری" پر دیا گیا جواب ان کی گھبراہٹ ظاہر کر رہا تھا۔ ان کا جواب گھبرایا ہوا، دفاعی جواب ہے۔

راہل گاندھی نے انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمنٹ میں ہوئی بحث پر امت شاہ کے جواب کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل، مشین ریڈیبل، شفاف ووٹر رول دینے پر ایک لفظ نہیں کہا گیا۔ ای وی ایم کی بناوٹ سے متعلق شفاف آڈٹ پر بھی گھبراہٹ ہے۔ راہل گاندھی مزید کہتے ہیں کہ بی جے پی لیڈران اور کارکنان کے کئی ریاستوں میں ووٹ رکھنے اور ووٹ کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا کو (چیف الیکشن کمشنر کے) انتخابی عمل سے نکالنے پر بھی کوئی جواب نہیں۔ الیکشن کمیشن کو دفاعی طاقت دینے پر اوٹ پٹانگ جواب ملا اور سی سی ٹی وی فوٹیج نہ دینے کا بہانہ بھی بہت مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے واضح لفظوں میں یہ بھی کہا "میں پھر سے دوہرا رہا ہوں، ووٹ چوری سب سے بڑی ملک دشمنی ہے"۔

پارلیمنٹ احاطہ میں نامہ نگاروں سے بات کرنے کی ایک ویڈیو کانگریس کے ایکس ہینڈل پر شیئر کی گئی ہے، جس میں راہل گاندھی کہتے ہیں "میں نے جو پوائنٹس رکھے ہیں، امت شاہ نے ان کا جواب نہیں دیا، وہ اپنا دفاع کر رہے تھے، آپ نے ان کا چہرہ دیکھا ہوگا"۔ انہوں نے اپنی بات میڈیا کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ہمیں شفاف ووٹر لسٹ چاہیئے، ہمیں ای وی ایم کا آرکیٹکچر دیجیے، بی جے پی لیڈران ہریانہ-بہار میں ووٹ دے رہے ہیں، میری پریس کانفرنس میں ووٹ چوری کا مضبوط ثبوت ہے، الیکشن کمشنر کو فُل امیونٹی دی جا رہی ہے لیکن امت شاہ نے اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ پارلیمنٹ میں "انتخابی اصلاحات" پر ہوئی بحث کا جواب کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو بھی پسند نہیں آیا۔ انہوں نے بھی میڈیا کے سامنے اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور کچھ طنزیہ جملے بھی استعمال کئے۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ نے 1.

5 گھنٹے صرف یہی صفائی دی کہ انہوں نے "ووٹ چوری" نہیں کی ہے، پھر تھوڑا مسکراتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ جو بے قصور ہوتا ہے، وہ اتنی لمبی صفائی نہیں دیتا ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ امت شاہ انتخابی اصلاحات پارلیمنٹ میں راہل گاندھی ہوئے کہا کہ امت شاہ کے انہوں نے ووٹ چوری کا جواب ہیں کہ

پڑھیں:

وزیر داخلہ کی برطانوی حکام سے ملاقات‘ چند پاکستانیوں کی حوالگی پرگفتگو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251209-01-7
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات کی اور چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق بھی بات کی اور ان کی طرف سے پاکستان میں انتشار پھیلانے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ محسن نقوی نے فارن آفس حکام کو پاکستان کے امیگریشن نظام میں بہتری کے لیے تبدیلیوں سے بھی آگاہ کیا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی تھی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات، سیکورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس دوران وزیر داخلہ نے شہزاد اکبر اور عادل راجا کی حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کے کاغذات برطانوی ہائی کمشنرکے سپرد کیے۔ اس سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ باہر بیٹھ کر سوشل میڈیا کے ذریعے فیک نیوز پھیلانے والے سمجھ رہے ہیں کہ انہیں تحفظ ملے گا تو یہ ممکن نہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سرکاری کمپنیوں کی نجکاری ہندوستان کی روح پر حملہ ہے، راہل گاندھی
  • وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اردن کے ہم منصب سے ملاقات
  • محسن نقوی کی برطانوی وزیرِ خارجہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
  • بی جے پی الیکشن کمیشن کو ووٹ چوری کے آلے کے طور پر استعمال کررہی ہے، راہل گاندھی
  • پارلیمانی پارٹی نے لاتعلقی ظاہر کر دی، مائنس ون شروع ہو گیا: فیصل واوڈا 
  • فوج کو کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط نہیں ہوسکتی، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان
  • شکارپور پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف کامیاب آپریشن، وزیر داخلہ سندھ کی پولیس ٹیم کو شاباش
  • فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میلنگ ہے ‘یہ لوگ پھر اقتدار چاہتے ہیں‘وزیر مملکت برائے داخلہ
  • وزیر داخلہ کی برطانوی حکام سے ملاقات‘ چند پاکستانیوں کی حوالگی پرگفتگو