کانگریس لیڈر نے کہا کہ 2017ء تک منافع میں رہنے والی اس کمپنی کو جان بوجھ کر اور منصوبہ بند طریقے سے خسارے میں دھکیلا گیا تاکہ سرکاری ٹھیکے نجی کمپنیوں کے حوالے کئے جا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر رہنما اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے این ڈی اے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عوامی مفاد کے لئے قائم سرکاری اداروں کو منظم طریقے سے کمزور کر کے نجی ہاتھوں میں منتقل کرنے کی کوششیں زور و شور سے جاری ہیں۔ اپنے واٹس ایپ چینل پر تازہ پوسٹ میں انہوں نے خاص طور پر بھارت امیونولاجیکل اینڈ بائیولاجیکل کارپوریشن لمیٹڈ (بی آئی بی سی او ایل، ببکول) کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی سرکاری کمپنی کے ملازمین برسوں سے تنخواہوں کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جو خود حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

راہل گاندھی کے مطابق کچھ روز قبل "جن سنسد" میں ببکول کے ملازمین کے ایک وفد نے ان سے ملاقات کی اور کمپنی کی صورتحال بیان کی۔ انہوں نے لکھا کہ ملازمین نے جو حالات بتائے وہ حیران کر دینے والے نہیں بلکہ چونکا دینے والے ہیں۔ ایک سرکاری کمپنی کے کارکن برسوں سے بغیر تنخواہ کے ہیں اور گھریلو اخراجات پورے کرنے کے لیے قرض اور ادھار پر گزارا کر رہے ہیں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ یہی ببکول وہ واحد سرکاری ادارہ ہے جس نے ہندوستان میں پولیو جیسے خطرناک مرض کے خاتمے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ یہ کمپنی نہ صرف کم قیمت میں ویکسین فراہم کرتی رہی بلکہ ملک کے ہر بچے تک اس کی رسائی کو یقینی بنانے میں بھی بنیادی حیثیت رکھتی تھی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ 2017ء تک منافع میں رہنے والی اس کمپنی کو جان بوجھ کر اور منصوبہ بند طریقے سے خسارے میں دھکیلا گیا تاکہ سرکاری ٹھیکے نجی کمپنیوں کے حوالے کیے جا سکیں اور پھر انہی کمپنیوں کو بھاری منافع حاصل ہو۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کے بعض قریب سرمایہ دار دوست آخرکار اسی بہانے ببکول کی قیمتی زمین اور اثاثوں پر قبضہ کر لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کی زمین خصوصاً جیور ایئرپورٹ کے اعلان کے بعد انتہائی قیمتی ہو چکی ہے، اس لئے ادارے کو خسارے کا بہانہ بنا کر بند کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ راہل گاندھی کے مطابق حکومت نے ملازمین کی پریشانی سن کر یہ یقین دہانی ضرور کرائی ہے کہ بقیہ تنخواہیں جلد ادا کی جائیں گی، تاہم سرکاری اداروں کو بیمار بنا کر نجی ہاتھوں میں دینے کی سازش کہیں زیادہ گہری ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ صرف نجکاری نہیں بلکہ عوام کی جیب پر حملہ اور ہندوستان کی روح پر ضرب ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: راہل گاندھی انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی کوشش عوام کے حق پر حملہ ہے، مرکزی مسلم لیگ

اپنے بیان میں رہنماء مرکزی مسلم لیگ حنظلہ عماد نے کہا کہ امن و امان کے قیام کی ذمہ داری حکومت کی ہے، اگر کہیں بدامنی ہے تو اسکا حل انتخابات میں تاخیر نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی ترجمان حنظلہ عماد نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کو ایک بار پھر ملتوی کرانے کی کوشش عوام کے آئینی، جمہوری اور بنیادی حق پر حملہ ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت جان بوجھ کر جمہوری عمل سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے، جو کہ نہ صرف عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے، بلکہ مقامی سطح پر مسائل کے حل میں بھی بڑی رکاؤٹ ہے۔ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے بغیر عوام کو ریلیف دینا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کی ذمہ داری حکومت کی ہے، اگر کہیں بدامنی ہے تو اس کا حل انتخابات میں تاخیر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ بروقت اور شفاف انتخابات کی حامی ہے اور ہر حال میں عوامی مینڈیٹ کا احترام چاہتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جمہوری راستے سے نہ ہٹے اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں مزید تاخیر سے گریز کرے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب میں جعلی ملازمتوں کی پیشکش، حکومت کا عوام کو ہوشیار رہنے کا انتباہ
  • میرپورخاص،واپڈا ملازمین کا ادارے کی نجکاری کیخلاف احتجاج
  • واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا بجلی کمپنیوں کی نجکاری کیخلاف ’یوم احتجاج ‘
  • بی جے پی الیکشن کمیشن کو ووٹ چوری کے آلے کے طور پر استعمال کررہی ہے، راہل گاندھی
  • حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف طاقت کے بے رحمانہ استعمال پر اتر آئی، پی ٹی آئی
  • بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی کوشش عوام کے حق پر حملہ ہے، مرکزی مسلم لیگ
  • حکومتِ دبئی نے کراچی میں آفس کھول لیا
  • سندھ حکومت ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل حل کرے ،پروفیسرمراد
  • کرسمس تہوار ،مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے خوش خبری