سعودی عرب میں جعلی ملازمتوں کی پیشکش، حکومت کا عوام کو ہوشیار رہنے کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستانی وزارتِ مذہبی امور نے عوام کو سعودی عرب میں ملازمتوں کی پیشکش کرنے والی جعلی کمپنی سے خبردار کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’خدام الحجاج‘ کے نام سے اخبارات اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایک اشتہار جعلی ہے، جو سعودی عرب میں حج و عمرہ سروسز کےلیے ملازمتوں کی پیشکش کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 دسمبر کو ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والا اشتہار، جس میں مکہ اور مدینہ میں حج و عمرہ سروسز کی نوکریوں کی پیشکش کی گئی تھی، ایک جعلی کمپنی کا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اشتہار میں بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (BEOE) کا غلط رجسٹریشن نمبر استعمال کیا گیا ہے۔
وزارت نے ایکس پر ’خادمین حج‘ نامی کمپنی کا جعلی اشتہار بھی شیئر کیا، جس میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ 2 سالہ معاہدے کے تحت مکہ اور مدینہ میں حج و عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے ملازمتیں، مفت ویزے، واپسی کے ٹکٹ اور رہائش فراہم کرے گی۔
وزارت نے شہریوں کو ان عناصر سے پوشیار رہنے کے لیے خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیشہ سرکاری ویب سائٹس پر کمپنی کی رجسٹریشن کی تفصیلات کی تصدیق کریں۔ ایسے اشتہارات میں دیے گئے موبائل نمبرز پر رابطے سے گریز کریں اور صرف سرکاری لینڈ لائن نمبرز کو استعمال کریں۔
مزید برآں ترجمانِ وزارت نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی شکایات کی صورت میں شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں۔
انہوں بتایا ہے کہ جعلی اشتہار شائع کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی پیشکش
پڑھیں:
عوام جعلی و غیر لائسنس یافتہ آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز سے دور رہیں، ایس ای سی پ
اسلام آباد (نیوزڈیسک) سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے عوام کو جعلی اور غیر لائسنس یافتہ آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔
بیان کے مطابق یقینی منافع اور بغیر رسک کے دعوے دھوکا ہیں۔ سوشل میڈیا پرجعلی بروکرز،اداروں کے نام کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ ذاتی یا مالی معلومات نامعلوم افراد کے ساتھ شیئر کرنا خطرناک ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق جعلی ایپس فرضی بیلنس اور منافع دکھا کر عوام کو پھنساتی ہیں، ابتدا میں تھوڑی رقم واپس کرکےاعتماد حاصل کیا جاتا ہے بعد میں اکاؤنٹ بلاک کردیا جاتا ہے۔ غیر لائسنس یافتہ افراد یا کمپنیوں کو ہرگز پیسے نہ دیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قانونی ٹریڈنگ صرف لائسنس یافتہ بروکرز کے ذریعے ممکن ہے، مجاز بروکرز کی فہرست سرکاری ویب سائٹس پر دستیاب ہے، کسی پلیٹ فارم کی تصدیق ہمیشہ سرکاری ذرائع سے کریں، ایس ای سی پی