کلیم اختر : سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے عوام کو جعلی اور غیر مجاز آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز، موبائل ایپس اور ویب سائٹس سے سختی سے خبردار کر دیا ہے جو لائسنس یافتہ بروکرز کے نام پر فراڈ میں ملوث ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق غیر قانونی ٹریڈنگ پلیٹ فارمز ’’یقینی منافع‘‘ کا لالچ دے کر شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔
یہ جعلی ایپس صارفین کو متاثر کرنے کے لیے فرضی بیلنس، مصنوعی منافع اور جعلی اسٹیٹمنٹس دکھاتی ہیں، تاہم کچھ رقم نکلوانے کی اجازت دینے کے بعد اکاؤنٹس بلاک کر دیے جاتے ہیں۔

ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

 سوشل میڈیا پر غیر مجاز ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کی بڑے پیمانے پر تشہیر جاری ہے، جہاں فراڈیے فن فلوئنسرز، بروکرز اور معروف اداروں کے نام کا غلط استعمال کر رہے ہیں,یہ جعل ساز “فری ٹپس”، “سرمایہ کاری کلاسز” اور “ماہرین کا مشورہ” جیسے حربے استعمال کرکے شہریوں کو ورغلاتے ہیں۔

ایس ای سی پی نے شہریوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ غیر لائسنس یافتہ افراد اور کمپنیوں کو کبھی بھی رقم نہ دیں,سرمایہ کاری سے پہلے ہر پلیٹ فارم کی تصدیق لازمی کریں,مجاز اور رجسٹرڈ بروکرز کی فہرست ایس ای سی پی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کی ویب سائٹس پر موجود ہے,نامعلوم افراد یا مشتبہ پلیٹ فارمز کو ذاتی یا مالی معلومات فراہم نہ کریں,“یقینی منافع” یا “100% گارنٹیڈ ریٹرن” دینے والے پلیٹ فارمز ہمیشہ فراڈ ثابت ہوتے ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ایس ای سی پی نے واضح کیا کہ غیر قانونی ٹریڈنگ پلیٹ فارمز عوام کی محنت کی کمائی کو نشانہ بنا رہے ہیں، اس لیے شہری احتیاط اور تصدیق کے بغیر کسی بھی سرمایہ کاری پلیٹ فارم پر بھروسہ نہ کریں۔

 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ٹریڈنگ پلیٹ فارمز ایس ای سی پی

پڑھیں:

شارجہ میں جعلی برطانوی ویزوں پر سفر کرنے والے 5 پاکستانی گرفتار؛ ملک بدر

شارجہ کے حکام نے جعلی برطانوی ویزوں پر سفر کرنے کی کوشش کرنے والے پانچ پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے ڈیپورٹ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ پانچوں افراد برطانیہ جانے کے لیے جعلی سفری دستاویزات استعمال کر رہے تھے جو مبینہ طور پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کی مدد سے تیار کی گئی تھیں۔

پانچوں مسافر اس سال لاہور سے ملائیشیا وزٹ ویزوں پر بھی سفر کرچکے تھے لیکن اس بار شارجہ میں امیگریشن حکام نے ان کے ویزوں کی جانچ کے دوران جعل سازی پکڑلی۔

جس پر انھیں شارجہ میں تحویل میں لیا گیا اور پوچھ گچھ کے بعد فوری طور پر پاکستان واپس بھیج دیا گیا جہاں لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ سرکل کی ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی ہجرت اور جعلی سفری دستاویزات کی روک تھام کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک ایپ کا پائلٹ پراجیکٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا۔

وزیر داخلہ کے مطابق یہ ایپ حکام کو یہ تعین کرنے میں مدد دے گی کہ کون سا مسافر سفر کے لیے موزوں ہے اور کون نہیں جبکہ جعلی ویزوں اور ایجنٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔

محسن نقوی نے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کے ساتھ اجلاس میں امیگریشن ریفارمز کا بھی جائزہ لیا تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں اور ملک کی عالمی سطح پر ساکھ بہتر بنائی جاسکے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں شہریوں کو جعلی ای چالان کے میسجز موصول ہونے کا انکشاف
  • سکھرپولیس کا ضلع بھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں کے خلاف کریک ڈائون
  • عمان جانے والے ہوشیار، حکومت نے انرجی سیکٹر میں نیا ’لائسننگ سسٹم‘ نافذ کردیا
  • ایس آئی یوٹی کی پہلی ہیلتھ کیئرپرمبنی ویب سیریز کاانعقاد
  • ریڈار لاک کا معاملہ سنگین، جاپان کا چین کو سخت انتباہ
  • نیا بفر زون خطے کو خطرناک سمت میں دھکیل سکتا ہے، شامی صدر الشرع کا انتباہ
  • غزہ جنگ بندی کے مذاکرات نازک مرحلے میں داخل، قطر کا انتباہ
  • شارجہ میں جعلی برطانوی ویزوں پر سفر کرنے والے 5 پاکستانی گرفتار؛ ملک بدر
  • مریم نواز کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو انتباہ: جیل کے باہر بیٹھنے کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دیں