2025-12-11@07:36:20 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«میچز کھیلے گی»:
لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز مصر میں کھیلے گی۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مصر کو کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزنابی سونپ دی۔ دوسرا کوالیفائنگ راؤنڈ چلی میں ہوگا۔ ایف آئی ایچ کی جانب سے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ شیڈول کے مطابق کوالیفائنگ راؤنڈز اٹھائیس فروری سے سات مارچ تک کھیلا جاسکتا ہے تاہم میزبان ممالک کی جانب سے شیڈول کی کنفرمیشن کا انتظار ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم اہنے میچز مصر میں کھیلے گی۔ قومی ٹیم کے لیے مصر کی کنڈیشنز سازگار ہوسکتی ہیں۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ سے پہلے پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ کے آٹھ میچز ارجنٹائن، ہالینڈ، آسٹریلیا اور جرمنی کے خلاف...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے لیےپنک ربن پاکستان کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی گلابی تھیم والی خصوصی کٹ پہن کر کھیلے گی۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسمیر احمد سید نے بتایا کہ راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران جنوبی افریقی ٹیم اورمیچ آفیشلز بھی یکجہتی کے طور پرگلابی ربن پہنیں گے۔ اس موقع پر میچ میں استعمال ہونے والی اسٹمپس بھی گلابی رنگ کی ہوں گی۔ سمیر احمد سید نے کہا کہ کرکٹ کے ذریعے عوام میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی پھیلانا پی سی بی کی ہمیشہ سے ترجیح...
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ آج بنگلادیش کیخلاف کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں کولمبو میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے مدمقابل آئیں گی۔ دونوں ٹیمیں ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر کھیل کر ایونٹ میں پہنچی ہیں۔ پاکستان اور بنگلادیش کے مابین کھیلے گئے گزشتہ چار میچز میں دونوں ٹیموں کو دو دو فتوحات حاصل ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 89 رنز سے شکست دی تھی۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے آج پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ میچ سے متعلق اپنی سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہے، جس کے باعث پاکستان کی شرکت سے متعلق غیر یقینی صورتحال میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اے سی سی نے اپنی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ میں کہا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج ’ڈو اور ڈائی‘ مقابلہ ہوگا، جس میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم اگلے مرحلے میں جگہ بنائے گی، جبکہ شکست کھانے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔ The Asian Cricket Council has deleted its tweet about today’s Pakistan vs UAE Asia Cup match. This only adds to the uncertainty surrounding...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ہینڈ بال میں بھی رواں ماہ پاکستان اور بھارت مدمقابل آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق یہ مقابلہ مالدیپ میں 18 ستمبر کو کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں ہوگا۔ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن نے اس چیمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم میں طاہرعلی، محمد عزیر آصف، حضرت حسین، عمران خان، مزمل حسین، شاہد بشیر، مدثر شہزاد، آصف علی،کاشف علی اور احمد حسن بیگ شامل ہیں۔ اطہر اسماعیل امجد ٹیم مینجر اور شعیب شفیق ہیڈ کوچ ہیں۔ پاکستانی ٹیم پہلا میچ بھارت کے خلاف 18 سمتبر کو کھیلے گی۔ دوسرا میچ سری لنکا، تیسرا میچ مالدیپ، چوتھا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ سیمی فائنل اکیس ستمبر...
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم چار سال سے زائد عرصے بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ تمام فارمیٹس کی سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، 20 سے 24 اکتوبر تک دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا۔ راولپنڈی میں ہی 28 اکتوبر کو ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا، دیگر دو میچز بالترتیب 31 اکتوبر اور دو نومبر کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہوں گے۔ شیڈول کی منظوری ملنے پر اس شہر میں طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز پانچ نومبر کو ملتان میں ہوگا ، بقیہ دو میچز آٹھ اور نو...
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث موخر ہونے والی پی ایس ایل میچز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز 17 سے 25 مئی کے درمیان کھلے جائیں گے تاہم میچ ن شہروں میں کھیلے جائیں گے اس کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی: پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز کے حوالے سے اعلان فرنچائزز نے تمام میچز ایک ہی شہر میں کھیلنے کی تجویز دی ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا خیال ہے کہ میچز کا آغاز راولپنڈی جبکہ اختتام لاہور میں کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ فرنچائزز اور پی سی...
کوالالمپور : آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آج آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ ہوگا۔ یہ میچ سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کل جوہور روانہ ہوگی اور ان کا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف ہوگا۔ پاکستان نے پہلے وارم اپ میچ میں نائجیریا کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 جنوری سے ملائشیا میں شروع ہو رہا ہے۔
