قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ مجموعی طور پر دو محکموں کے تحریری نتائج اور پانچ محکموں کے حتمی نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ

ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق کمیشن نے حکومت پنجاب کے دو محکموں کی اسامیوں کے تحریری نتائج جاری کیے ہیں۔کمیشن میں سٹینوگرافرز کی 15 اسامیوں کے لیے 69 امیدوار تحریری، ٹائپنگ اور پروفیشنسی ٹیسٹ میں کامیاب قرار پائے ہیں۔محکمہ ریونیو، ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں جونیئر کلرک کی 43 اسامیوں کے لیے 15 امیدوار تحریری، ٹائپنگ اور پروفیشنسی ٹیسٹ میں کامیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ

کمیشن نے مزید پانچ محکموں کی اسامیوں کے حتمی نتائج بھی جاری کر دیے ہیں۔ پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی میں اسسٹنٹ کی اسامیوں کے لیے امیدواروں کو حتمی طور پر موزوں قرار دیا گیا ہے۔
پنجاب ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ، ساہیوال زون میں ضلع دار کی 17 اسامیوں کے لیے امیدواروں کی سفارشات صوبائی حکومت کو بھجوا دی گئی ہیں۔سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر آف اورل پیتھالوجی کی ایک آسامی کا حتمی نتیجہ بھی جاری کیا گیا ہے۔
کمشنر آفس ملتان ڈویژن میں اکاؤنٹنٹ کی ایک آسامی کے لیے امیدوار کی سفارش کر دی گئی ہے۔ریونیو ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی کمشنر آفس مری میں جونیئر کلرک کی دو اسامیوں پر امیدواروں کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ مزید تیرہ اسامیاں موزوں امیدوار نہ ملنے کے باعث خالی رہ گئیں۔

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے; بلاول بھٹو زرداری

تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویو کے کال لیٹرز جلد پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے جائیں گے، جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدواروں کے لیے انٹرویو کے وقت اصل اسناد اور متعلقہ دستاویزات ساتھ لانا ضروری ہے۔ حتمی نتائج کی تفصیلات اور نوٹیفکیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں.

جعلی ڈگریوں کا ملک گیر نیٹ ورک بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد افراد کو جعلی ڈگریاں دینے کا انکشاف

Ansa Awais Content Writer

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پنجاب پبلک سروس کمیشن محکموں کی اسامیوں کے اسامیوں کے لیے حتمی نتائج کے تحریری

پڑھیں:

الیکشن کمیشن فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے، اسلام آباد آزاد گروپ کا مطالبہ

الیکشن کمیشن فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے، اسلام آباد آزاد گروپ کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد( سب نیوز)
چیئرمین اسلام آباد آزاد گروپ جاوید انتظار نے کہا کہ الیکشن کمیشن وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے ۔ اس سے پہلے بھی الیکشن کمیشن دو سے تین مرتبہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دے کر بلدیاتی نمائندوں سے الیکشن لڑنے کی کروڑوں روپے فیس وصول کر چکا ہے ۔

شیڈول کے بعد بلدیاتی نمائندوں نے انتخابی مہم پر بے تحاشہ پیسہ خرچ کیا۔ الیکشن کمیشن سے پوچھ رہے ہیں مطالبہ کر رہے ہیں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کافی نہیں۔

انتخابی شیڈول کا اعلان کرے۔ اسلام آباد آزاد گروپ وفاقی دارالحکومت کے شہری اور دیہاتی علاقے کے لوگوں کو انکے بنیادی جمہوری اور آئینی حقوق کی جنگ کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد شیڈول دے۔

انتخابات کے انعقاد تک سی ڈی اے کی کاروائیوں کو موخر کیا جائے ۔ انہوں نے عوامی بیٹھک ستارہ مارکیٹ میں کھوکھا مالکان، کچی آبادیوں کے رہائشی سماجی اور سیاسی رہنماؤں سمیت جی۔ سیون تھری سے اسلام آباد آزاد گروپ کے یوسی جی ۔ سیون تھری سے نامزد چیئرمین ڈاکٹر مختار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ، سی ڈی اے اور منتخب ہونے والی مقامی حکومت ملکر اجتماعی عوامی مسائل کا حل تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ 30 جنوری 2026 تک مختلف یونین کونسلز سے اسلام آباد آزاد گروپ سے بلدیاتی امیدواروں کا اعلان کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیری حربے استعمال کئے تو عوامی عدالت اپنے مطالبے کے حق میں رائے عامہ منظم کریں گے ۔ بنیادی عوامی جمہوری اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے عدالت سے رجوع کرنا خارج از امکان نہیں ۔ہمارے عہدیداران ، ذمہ داران اور کارکنان اپنی اپنی یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات لڑنے کی صف بندی اور تیاری کریں۔ اب گلی گلی کوچے کوچے گاؤں گاؤں الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ گونجے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا اعلامیہ جاری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا اعلامیہ جاری پاکستان جلد قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا، وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں کسی رکن کے پیسے گرنے پر اسپیکرکا اعلان، 12اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے عمران خان کو دی جانے والی سہولیات کے جائزے کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے حکومت کی پیشکش قبول کرلی برطانوی عدالت کے جج نے معروف یو ٹیوبر عادل راجہ کو سزا سنا دی، جرمانے اور راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے... TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی آلودہ
  • 40ہزار روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے اہم اعلان
  • خیرپور،صوبائی کابینہ کو منظوری،مختلف سرکاری محکموں کو مراسلے جاری
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان، شیڈول جاری
  • پنجاب حکومت، کینسروکارڈیک سرجری کیلئے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا نیا اقدام، کینسر اور دل کے مریضوں کے لیے خصوصی کارڈ متعارف
  • برطانیہ: آئیلٹس فیل ہزاروں تارکینِ وطن کو ویزے جاری
  • الیکشن کمیشن فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے، اسلام آباد آزاد گروپ کا مطالبہ
  • کراچی، عالمی یوم انسداد بدعنوانی پر مختلف محکموں اور طلباء کی جانب سے آگاہی واک نکالی جارہی ہے