Nawaiwaqt:
2025-12-11@08:21:25 GMT

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 301 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 4 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 451 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پوائنٹس کی

پڑھیں:

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں قدر مستحکم

کراچی:(نیوزڈیسک) مختلف عوامل کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔آئی ایم ایف سے ایک ارب 30کروڑ ڈالر کی فنانسنگ منظور ہونے، عالمی بانڈز مارکیٹ میں پاکستان کو مزید کامیابی ملنے کی توقعات اور نومبر میں 3.2ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی آمد کے ساتھ سالانہ بنیادوں پر ترسیلات 9.4فیصد بڑھنے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو 55ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

غیرملکی کمپنیوں کی پاکستان کے مختلف شعبوں میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری دلچسپی اور ملکی زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے ذخائر کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24پیسے کی کمی سے 280روپے 17پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ تاہم معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 280روپے 40پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 281روپے 45پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

متعلقہ مضامین

  • سونا 1200روپے مہنگا، قیمت فی تولہ 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہوگئی
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب، انڈیکس 170,000 کی حد عبورکرگیا
  • سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم! ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
  • اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم! ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
  • انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں قدر مستحکم
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 169000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی
  • سونے کی قیمت 19 ڈالر کی کمی ریکارڈ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 1,000 پوائنٹس کے قریب اضافہ
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد بحال