پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، جہاں منگل کو کاروبار کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً 1,000 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہر اس وقت دیکھی گئی جب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ایگزیکٹو بورڈ نے پیر کے روز پاکستان کے لیے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبیلیٹی فیسلٹی کے تحت 1.

2 ارب ڈالر کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، آئی ایم ایف ادائیگی کی امید پر 500 پوائنٹس کا اضافہ

دوپہر 12 بجے کے ایس ای 100 انڈیکس 169,231.42 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 928.18 پوائنٹس یعنی 0.55 فیصد کے اضافے کے برابر تھا۔

Market is up at midday ????
⏳ KSE 100 is positive by +957.59 points (+0.57%) at midday trading. Index is at 169,260.84 and volume so far is 237 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/npyg6BbrD3

— Investify Pakistan (@investifypk) December 9, 2025

ماہرین نے کہا کہ مارکیٹ کی مثبت صورتحال کی وجہ آئی ایم ایف کی منظوری ہے، جس سے تقریباً 1.2 ارب ڈالر کا فنڈ ممکن ہوا ہے، جس سے دونوں پروگراموں کے تحت مجموعی طور پر تقریباً 3.3 ارب ڈالر پاکستان کو ملیں گے۔

مارکیٹ میں خریداری کا رجحان نمایاں شعبوں میں دیکھا گیا، جن میں سیمنٹ، کمرشل بینک، کھاد، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: دسمبر کے پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ کا مضبوط آغاز، اہم سیکٹرز میں خریداری

نیشنل بینک، مسلم کمرشل بینک، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، حبکو، ماری اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی سمیت تمام انڈیکس ہیوی اسٹاکس گرین زون میں ٹریڈ ہوئے۔

پیر کو اسٹاک ایکسچینج نے مضبوط آغاز کیا اور بڑے انڈیکسز میں زبردست اضافہ دیکھا گیا، جس کی حمایت سرمایہ کاروں کے اعتماد اور ادارہ جاتی دلچسپی میں اضافے نے کی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 1,217.67 پوائنٹس بڑھ کر 168,303.25 پر بند ہوا۔

دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر ایشیائی اسٹاکس گر گئے، جبکہ ڈالر مستحکم رہا، کیونکہ سرمایہ کار اس ہفتے امریکا کے سود کی شرح میں ممکنہ کمی کے پیش نظر محتاط تھے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

جاپان کے شمال مشرقی علاقے میں زوردار زلزلے کے بعد یہن بھی مستحکم رہا، تاہم اثر محدود تھا۔

مرکزی بینکوں کے اجلاسوں کے پیش نظر سرمایہ کار محتاط رہے، جن میں آسٹریلیا کے ریزرو بینک کا فیصلہ بھی شامل ہے، تاکہ عالمی سود کی شرح کے مستقبل کا واضح اندازہ لگایا جا سکے۔

سرمایہ کار خاص طور پر یہ دیکھ رہے ہیں کہ فیڈ کی دسمبر کی شرح میں کمی کے بعد کیا ہوتا ہے، جبکہ بانڈ سرمایہ کار امریکی نرم معاشی اقدامات کی توقع کر رہے ہیں۔

زیادہ تر وال اسٹریٹ بینک 2026 میں فیڈ کی شرح سود میں کمی کی توقعات محدود رکھتے ہیں، کیونکہ افراط زر کے خدشات اور امریکی معیشت کی مضبوطی کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئل اینڈ گیس آئی ایم ایف اسٹاک ایکسچینج انڈیکس پاکستان پاور جنریشن جاپان ریزرو بینک ریفائنری سرمایہ کار سیمنٹ شرح سود کمرشل بینک

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئل اینڈ گیس ا ئی ایم ایف اسٹاک ایکسچینج انڈیکس پاکستان پاور جنریشن جاپان ریفائنری سرمایہ کار اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف